ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

2 months ago.

اسلام آباد: 20 ویں ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دے دی۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری چیمپئن شپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے راویتی حریف بھارت کو 2 کے مقابلے میں3سیٹس سے ہرایا، پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلے اور دوسرے سیٹ میں 25-23 اور25-23 سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کی تاہم بھارت نے اگلے دونوں سیٹ بالترتیب 25-20 اور 25-19 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو 15-6 سے آﺅٹ کلاس کرکے میچ جیت لیا، چیمپئن شپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایران، آسٹریلیا، قطر، سری لنکا، جاپان، تائیوان، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، قازقستان، چین ، عمان، بھارت، پاکستان، کوریا، کویت اور انڈونیشیاءشامل ہیں،پاکستان کو گروپ ڈی میں کوریا، کویت اور انڈونیشیا کے ساتھ رکھا گیا۔