01:51 pm
خوش آمدید موسم بہار

خوش آمدید موسم بہار

01:51 pm

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی نہ صرف موسم معتدل ہو جاتا ہے بلکہ اس موسم میں کھلنے والے پھول ہمارے روز و شب کو خوشگوار بنا دیتے ہیں ۔اسی لئے اس موسم میں کراچی،لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جا بجا پھولوں کی نمائشیں بھی منعقد کی جاتی ہیں ۔ساتھ ہی سڑکوں کے کنارے لگے پودوں میں کھلتے پھول ایک عجب سماں باندھ دیتے ہیں۔ ہم بھی کوشش کرتے ہیں کہ اس موسم کے پھولوں کو اپنے گھر کی زینت بنائیں اور انھیں اپنی کباریوں میں اُگائیں۔موسم بہار کے پھولوں اور سبزیوں کا سلسلہ سردیوں کے آواخر سے ہی شروع ہو جاتا ہے ،یوں موسم بہار میں کی جانے والی باغبانی آپ کو موسم گرما میں پھل اور سبزیاں فراہم کرتی ہے۔ موسم بہار کے پھول اگر آپ اپنے پائیں باغ،عمودی باغ یا گھر میں رکھی پورٹ ایبل کیاریوں میں پھول اور پودے اُگانا چاہتے ہیں تو ایسے پودوں کا انتخاب کریں جو سستے بھی ہوں اور با آسانی اُگ بھی جائیں۔ ایسے ہی چند پودوں کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے۔
۔ فلاکس اس کے چھوٹے چھوٹے خوبصورت پھول ہوتے ہیں۔اپنی دلکشی کی وجہ سے یہ آپ کے گھر میں ایک نیا حسن بکھیر دیں گے۔ پٹونیا یہ بہت کفایتی پودا ہے اور گملے سمیت آپ کو 100 روپے میں مل سکتا ہے۔اس ننھے سے پودے میں دنیا کا ہر رنگ مل جاتا ہے۔اس کی دیکھ بھال کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی،بس مناسب پانی دیتے رہیں۔ یہ سارا سیزن پھول دیتا ہے اور اس کے روزانہ کھلنے والے پھول دیکھ کر آپ خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے۔ گل اشرفی اس پھول کی انفرادیت اور دلکش رنگ یقینا آپ کا دل موہ لے گا۔آپ نرسری سے اس کی پنیری با آسانی حاصل کر سکتے ہیں اور اگر پنیری نہ ملے تو چند چھوٹے گملے خرید لیں۔اس کے پھول بھی سارا سیزن کھلے رہتے ہیں۔ وروینا یہ پودا آپ کے گھر کی دلکشی میں خوب اضافہ کرے گا اور کوئی خاص مہنگا بھی نہیں ملتا۔ نسٹر شیئم اس کے پتے گول ہوتے ہیں اور اس میں گول مٹول پیلے اور سرخ پھول کھلتے ہیں۔جنہیں آپ لٹکنے والی ٹوکریوں میں سجا کر نت نئے انداز سے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انیسم اس کا دوسرا نام بجری ہے اور اس میں چھ سے سات انچ کے پودے ہوتے ہیں،جس پر بہت چھوٹے چھوٹے سفید پھول اُگتے ہیں۔ اسے آپ گملوں یا کیاریوں میں ایک ساتھ لگا سکتے ہیں ۔اس پودے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا کوئی سفید چادر بچھی ہوئی ہے۔ السی اس کے بیج کسی پنساری کی دکان سے بھی مل جاتے ہیں،جنہیں آپ گملوں یا کیاریوں میں لگا سکتے ہیں۔السی کا پودا آسانی سے اُگ جاتا ہے اور سخت جان ہونے کی وجہ سے سارا موسم پھول دیتا ہے۔ زمین کی تیاری زمین کا بالائی حصہ اہم ہوتا ہے کیونکہ اسی حصے سے پودا پانی اور خوراک حاصل کرتا ہے۔ اس لئے تقریباً ایک فٹ گہرائی تک زمین کو نرم اور بھربھرا کر لیں۔زمین سے پتھر،پلاسٹک اور کنکر وغیرہ نکال کر اچھی طرح صفائی کر لیں اور پھر اس میں کھاد ملا دیں۔ اہم مشورے کیاریوں کے گرد حفاظتی باڑ لگائیں تاکہ پرندے اور مرغیاں پودوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ہمیشہ معیاری بیج یا پنیری استعمال کریں۔ پودے لگانے سے پہلے ان کے فاصلے کا خیال رکھیں۔ سبزی چنتے وقت ہاتھ کے بجائے انہیں قینچی سے کاٹیں تاکہ پودا خراب نہ ہو۔ پودوں کو کیڑوں سے بچانے کے لئے اسپرے بوتل میں پانی لے کر اس میں ایک چمچ کوکنگ آئل اور ایک چمچ سرف ملا لیں۔پودوں پر اس کا چھڑکاؤ کرنے سے وہ کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہیں گے

تازہ ترین خبریں

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

عازمین حج کی حتمی فہرست کے حوالے سے اہم خبر،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی