01:13 pm
کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ ہند لڑنے والوں کی فضیلت کیا بیان فرمائی ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ ہند لڑنے والوں کی فضیلت کیا بیان فرمائی ہے

01:13 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) غزوہ ہند کے بارےمیں کون نہیں جانتا ہوگا ، بچے بچے کو پتہ ہے کہ غزوہ ہند ہندوستان سے لڑی جانے والی وہ جنگ ہوگی جس میں اللہ پاک مسلمانوں کو فتح یاب فرمائیں گے اور پھر دنیا میں اسلام کا دور دورہ ہوگا ۔ غزوہ ہند کے بارے میں یوں تو بہت سی روایات ہیں تاہم بہت سے لوگ اس غزوہ کے فضائل نہیں جانتے ہونگے ۔
اس حوالے سے ایک مستند روایت یہ ہے کہ حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ میری امت کی دو جماعتوں کو اللہ نےآگ سے محفوظ کر دیا ہےایک وہ جو ہندوستان سے جہاد کرے گی دوسری وہ جو عیسی ابن مریمؑ کے ساتھ ہو گی