05:46 pm
بادشاہ نے کانچ کے ہیرے اور اصلی ہیرے ایک تھیلی میں ڈال کر اعلان کیا کہ ہے کوئی جوہری جو کانچ اور اصلی ہیرےالگ کر سکے

بادشاہ نے کانچ کے ہیرے اور اصلی ہیرے ایک تھیلی میں ڈال کر اعلان کیا کہ ہے کوئی جوہری جو کانچ اور اصلی ہیرےالگ کر سکے

05:46 pm

بادشاہ نے کانچ کے ھیرے اور اصلی ھیرے ایک تھیلی میں ڈال کر اعلان کیا "ھے کوئی جوھری جو کانچ اور اصلی ھیرے الگ کر سکے "شرط یہ تھی کہ کامیاب جوھری کو منہ مانگا انعام اور ناکام کا سر قلم کردیا جائے گا ۔ درجن بھر جوھری سر قلم کروا بیٹھے ۔ کیوں کہ کانچ کے نقلی ھیروں کو اس مہارت سے تراشا گیا تھا کہ اصلی کا گمان ھوتا تھا ۔ ڈھنڈھورا سن کر ایک اندھا شاھی محل میں حاضر ھوا۔
فرشی سلام کے بعد بولا کہ میں وہ ھیرے اور کانچ الگ الگ کر سکتا ہوں ۔ بادشاہ نے تمسخر اڑایا اور ناکامی کی صورت میں سر قلم کرنےکی شرط بتائی۔ اندھا ھر شرط ماننے کو تیار ھوا ۔ ھیروں کی تھیلی اٹھائی اور محل سے نکل گیا ۔ ایک گھنٹے بعد حاضر ھوا اس کے ایک ھاتھ میں اصلی اور دوسرے ھاتھ میں کانچ کے نقلی ھیرے تھے ۔ شاھی جوھریوں نے تصدیق کی کہ اندھا جیت گیا ھے ۔ بادشاہ بہت حیران ھوا اس کی حیرت کی انتہا نہ رھی کہ ایک جو کام آنکھوں والے نہ کر سکے وہ کام ایک نابینا کیسے کر گیا ۔ بادشاہ نے اندھے سے دریافت کیا کہ اس نے اصلی اور نقلی کی پہچان کیسے کی؟اندھا بولا یہ تو بہت آسان ھے "میں نے ھیروں کی تھیلی کڑی دھوپ میں رکھ دی پھر جو تپش سے گرم ھو گئے وہ نقلی تھے اور جو گرمی برداشت کر گئے اور ٹھنڈے رھے وہ اصلی تھے "بادشاہ نے اندھے کے علم کی تعریف کی اور انعام اکرام سے نواز کر رخصت کیا ۔اندھے کی رخصتی کے ساتھ ھی میرا غصہ، میری انا اور میرے دماغ کی گرمی بھی رخصت ھو گئی۔ مجھے سمجھ آ گئی کہ برداشت، نرم مزاجی، حلیمی، متانت اور محبت ھی انسایت کی معراج ھے۔ جو گرمی حالات کو سہہ گیا وہ ھیرا جو نہ سہہ سکا وہ کانچ ۔بانو قدسیہ آپا ناول "راجہ گدھ" میں لکھتی ہیں کہ "جو دباو سہہ جائے وہ ھیرا جو نہ سہہ سکے وہ کوئلہ "مجھے بابا دین محمد نے آج بہت بڑی بات سمجھائی تھی ۔ میں جان گیا تھا کہ اصلی اور نقلی میں صرف برداشت اور سہہ جانے کا فرق ھے ۔ میں نے پوچھا بابا انسان آخر کب تک برداشت کرے؟کب تک لوگوں کے طعنے سہے؟ کب تک اپنے غصے کو پئے؟ آخر برداشت کی کوئی حد ھوتی ھے۔بابا مسکرایا اور بولا بیٹا اس وقت تک سہنا ھے جب تک ھیرا نہ بن جاؤ۔میں نے پوچھا پھر اس کے بعد؟بابا نے کہا ھیرا بننے کے بعد ھیرے پر کوئی دباؤ، کوئی آگ اور کوئی تپش اثر نہیں کرتی ۔جس طرح چکنے گھڑے پر پانی نہیں ٹکتا اسی طرح "اصلی" پر کوئی تیر کوئی نشتر کام نہیں کرتا... ۔

تحریک پاکستان کا وہ معروف ترین ہیرو جس نے دوستی کی آڑ میں قائد اعظم ؒ کیخلاف کیا شرمناک کا م کیا تھا ؟ جان کر آپ آج بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

تحریک پاکستان کا وہ معروف ترین ہیرو جس نے دوستی کی آڑ میں قائد اعظم ؒ کیخلاف کیا شرمناک کا م کیا تھا ؟ جان کر آپ آج بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی گاڑی کم پٹرول میں زیادہ دیر تک چلے تو یہ آسان سی ترکیب آزمائیں اور زندگی کا لطف اٹھائیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی گاڑی کم پٹرول میں زیادہ دیر تک چلے تو یہ آسان سی ترکیب آزمائیں اور زندگی کا لطف اٹھائیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹرین کے آخری ڈبے پر یہ نشان کیوں بنایا جاتا ہے ؟ جانیں وہ پراسرار راز جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہو گا

کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹرین کے آخری ڈبے پر یہ نشان کیوں بنایا جاتا ہے ؟ جانیں وہ پراسرار راز جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہو گا

دنیا کے 5 انتہائی خوبصورت ممالک نے پاکستان کیلئے دھماکہ خیز آفر جاری کر دی ۔۔ بغیر ویزہ ان ممالک جائی

دنیا کے 5 انتہائی خوبصورت ممالک نے پاکستان کیلئے دھماکہ خیز آفر جاری کر دی ۔۔ بغیر ویزہ ان ممالک جائی

  ایک درجن قاتلانہ حملوں میں بچ جانے والا شخص قندھار حملے میں ہلاک ہوا ، یہ افغان شخص کو ن تھا ؟ جانئے

ایک درجن قاتلانہ حملوں میں بچ جانے والا شخص قندھار حملے میں ہلاک ہوا ، یہ افغان شخص کو ن تھا ؟ جانئے

سکون قلب کیلئے امیتابھ بچن نے قرآن پاک پڑھنا شروع کیا تو ان کیساتھ کیا معجزہ پیش آیا

سکون قلب کیلئے امیتابھ بچن نے قرآن پاک پڑھنا شروع کیا تو ان کیساتھ کیا معجزہ پیش آیا

دنیائے کرکٹ کے وہ پانچ بائولر جنہوں نے کبھی نو بال نہیں کروائی ، ان میں سے ایک پاکستانی پوری دنیا کی آنکھوں کا تارا ہے؟

دنیائے کرکٹ کے وہ پانچ بائولر جنہوں نے کبھی نو بال نہیں کروائی ، ان میں سے ایک پاکستانی پوری دنیا کی آنکھوں کا تارا ہے؟

دنیا کی وہ واحد مسجد جس کے محافظ سکھ ہیں

دنیا کی وہ واحد مسجد جس کے محافظ سکھ ہیں