02:22 pm
جہالت کی انتہا، خزانے کی تلاش میں باپ اپنی بیٹی کو زندہ دفن کرنےوالا تھا ۔۔ لڑکی نے آخری لمحوں میں خود کو کیسے بچایا؟،رلا دینےوالی خبر

جہالت کی انتہا، خزانے کی تلاش میں باپ اپنی بیٹی کو زندہ دفن کرنےوالا تھا ۔۔ لڑکی نے آخری لمحوں میں خود کو کیسے بچایا؟،رلا دینےوالی خبر

02:22 pm

یہ حقیقت ہے کہ ماں باپ دنیا کا سب سے پرخلوص رشتہ ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی لالچ انسان کو اتنا اندھا کردیتی ہے کہ اس کے اندر سے خون کے رشتوں کی محبت اور حرمت بھی ختم ہوجاتی ہے اور صرف لالچ رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا بھارتی شہر نئی دہلی میں جہاں ایک باپ نے سفاکی کی حد پار کرتے ہوئے اپنی سگی بیٹی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی۔واقعہ کچھ
یوں ہے کہ ایک تانترک کے کہنے پر ہندو باپ نے خزانہ حاصل کرنے کے لئے اپنی 18 سالہ بیٹی کو قربان کرنے کا پلان بنایا اور بیٹی کو بہانے سے ایسی جگہ لے جایا گیا جہاں اس کی بلی چڑھائی جاسکے۔ شروع میں تو لڑکی کو کسی گڑ بڑ کا احساس نہیں ہوا لیکن صرف ایک گھنٹہ پہلے اس نے اپنے باپ کو تانترک سے بات کرتے ہوئے سن لیا اور یہ جان کر اس کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی کہ صرف ایک گھنٹہ بعد اس کا سگا باپ صرف خزانے حاصل کرنے کے لئے اس کی جان لے لے گا۔ خوفزدہ لڑکی نے جلدی میں اپنے دوست کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد دوست نے بروقت پولیس کو اس نازک صورتحال سے آگاہ کیا۔پولیس ٹیم کے سربراہ دیپ بھجل پٹیل نے میڈیا کو واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ “باپ اور اس کے 8 ساتھی جن میں جعلی تانترک بھی شامل تھا کسی بھی لمحے لڑکی کو قتل کرنے والےتھے۔ جس وقت پولیس پہنچی وہاں بلی کی رسم اور لڑکی کے قتل کی تیاری ہوتے دیکھی لیکن پولیس نے ان کی کوشش کو ناکام بنا کر لڑکی کی جان بچا لی ہے اور گروہ کو حراست میں لے لیا ہے۔“یہ بتاتے چلیں کہ اس قسم کی غیر انسانی رسومات کا ہندو مذہب سمیت کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہی البتہ کچھ ان پڑھ اور توہم پرست افراد اس قسم کی لغویات پر یقین رکھتے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر