03:34 pm
دنیا کا ایسا شہر جہاں32 منزلہ قبرستان بنا دیا گیا

مکوآنہ (نیوزڈیسک ) دنیا کی آبادی خوفناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے۔ یہاں نہ صرف زندہ لوگوں کے لئے رہائش کم پڑتی نظر آرہی ہے بلکہ مرنے کے بعد مناسب ابدی آرام گاہ کا حصول بھی مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ موت ایک اٹل حقیقت ہے 
اور تمام بنی نوع انسانیت نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ نامورصحافی امجد محمود چشتی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔ لہٰذا بعد از مرگ جسدِ خاکی کے ساتھ دفنا کر یا جلا کر معاملات کئے جاتے ہیں۔ کچھ معاشروں میں جلا کر لاش کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے جبکہ الہامی مذاہب میں میت کو دفن کرتے ہیں۔ آبادی بڑھنے کے باعث قبریں اور زمین کم پڑتی جا رہی ہیں اور شہری علاقوں میں قبر کا حصول جوئے شیر لانے سے کم نہیں اور کہیں کہیں دو منزلہ قبور بھی بنائی جاتی ہیں۔ اس گمبھیر صورت حال میں بعض ممالک میں زمینی گورستان کی بجائے عمارت کی شکل میں عمودی قبرستانوں کا رواج بڑھ رہا ہے۔ قبروں کیلئے زمین کی دستیابی اور آبادی کے تناسب کے پیش نظر برازیل کے شہر سینٹوس میں 1983ئ میں ایک بلند و بالا عمارت کی تعمیر شروع ہوئی، جو اب دنیا کی سب سے اونچی قبرستانی عمارت بن چکی ہے اور اس کا اندراج اس حوالے سے گنیز بک آف ریکارڈ میں بھی ہو چکا ہے۔ یہ ایک پہاڑ کے دامن میں 32 منزلہ خوبصورت بلڈنگ 108 میٹر بلند ہے۔ اس کا نام میموریل نیکرو پول ایکو مینیکا ہے۔ اسے کرائے کا قبرستان بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس کے احاطہ میں لان، پارکنگ، چرچ، باغ ایک آبشار اور ریسٹورنٹ بھی ہیں۔ 32 منزلوں میں متعدد بلاکس ہیں اور ہر بلاکمیں 150 مقبرے ہیں۔ اور ہر مقبرے میں چھ قبریں بنی ہیں۔ اس بلند قبرستان میں ایک وقت میں 25000 میتوں کی گنجائش ہے۔ یہاں تین سال تک لاشیں کرائے پہ رکھی جاتی ہیں اور تین سال بعد ان کی باقیات ورثا کے حوالے کرتے ہیں تاکہ حسب منشا کسی اور جگہ دفن کر سکیں یا پھر ضائع کرسکیں ۔ قبروں کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے ہوا کے گزرنے کے مناسب انتظامات ہیں ۔ کچھ قبریں مستقل بھی خریدی جاتی ہیں جن کی قیمت تقریباً پچاس لاکھ پاکستانی روپے ہے جبکہ تین سال کیلئے کرایہ درجہ بندی کے لحاظ سے پانچ لاکھ سے بیس لاکھ تک ہے۔ قبر جتنی اونچائی پہ ہوگی قیمت اسی قدر زیادہ ہوگی۔ امیر لوگ اپنی زندگی میں بھی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ یہاں غریب لوگ قبریں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس قبرستان سے کسی بھی اور کاروبار کی نسبت کہیں زیادہ آمدن ہو رہی ہے۔ یہ عمارت برازیل کا بہت بڑا سیاحتی مقام بن چکی ہے اور لاکھوں سیاح اسے دیکھنے جاتے ہیں ۔انڈیا، اسرائیل اور دیگر ممالک میں بھی ایسی عمارات بن رہی ہیں۔ تاہم دنیا میں بسنے والے زندہ لوگوں کیلئے لاشوں کی تدفین ایک بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے کیونکہ دنیا تو بس مسافر خانہ ہے اور ہمیں اپنی آخری آرام گاہوں میں ہر حال میں جانا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

ضیا الحق نے دورِ اقتدار میں جب عبدالستار ایدھی کو پانچ لاکھ کا چیک دیا تو انہوں نے کیا کہتے ہوئے چیک واپس کر دیا؟مثالی واقعہ

اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو نیک بنانا چاہتا ہے توکنتین چیزوں کا عادی بنا دیتا ہے؟حضرت علی ؓ کا فرمان

سونے سے پہلے یہ چھوٹاساوظیفہ پڑھ لیں، آپکی دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گی

جہالت کی انتہا، خزانے کی تلاش میں باپ اپنی بیٹی کو زندہ دفن کرنےوالا تھا ۔۔ لڑکی نے آخری لمحوں میں خود کو کیسے بچایا؟،رلا دینےوالی خبر

ایک شخص حضرت علی ؓ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ مجھے رات کو نیندٹھیک سے نہیں آتی

کیا آپ جانتے ہیں کہ جوتے بنانے والی نامور کمپنی ’’باٹا‘‘ کا مالک ایک موچی تھا، وہ معمولی موچی سے کمپنی مالک کیسے بنا؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ائیر ہوسٹس اور پائلٹس کی اصل تنخواہ کتنی ہو تی ہے ؟ جواب جان کر آپ کے سب اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے

ایسا گاؤں جہاں کوئی شخص بیروزگار نہیں، یہ قابل فخر گاؤں پاکستان کے کون سے ضلع میں واقع ہے؟‎