10:35 pm
کیا اس وجہ بھی بیوی طلاق لے لیتی ہے۔۔بیوی نے بھری عدالت میں شوہر سے ایسی وجہ بتا کر طلاق مانگ لی جج بھی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میاں بیوی کے رشتے میں پیار محبت اور باہمی احترام کا جتنا زیادہ عمل دخل ہوتا ہے یہ رشتہ اتنا ہی مضبوط تصور کیا جاتاہے لیکن آپ کو سن کرحیرت ہو گی کہ ہمیشہ جھگڑا ہی نہیں
مثالی محبت بھی طلاق کے مطالبے پر مجبور کر سکتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایسا ہی ایک انوکھا کیس سامنے آیا جہاں ایک خاتون نے شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔عدالت کو دی جانے والی طلاق کی درخواست میں بیوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے شوہر نے آج تک مجھے کبھی جھڑکا نہ ڈانٹا۔ وہ مجھ سے بے پناہ محبت کرتا ہے حتیٰ کہ اکثر اوقات کھانا بھی خود ہی پکا لیتا ہے اور گھر کی صفائی بھی کرتا ہے۔ خاتون نے درخواست میں مزید کہا کہ میرے شوہر نے کبھی بھی میری کوئی بات نہیں ٹالی لیکن میں اس بے پناہ محبت سے اکتا چکی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ کسی دن میرا شوہر مجھ سے لڑائی جھگڑاکرے۔ مگر میرے ناراضگی دکھانے پر وہ الٹا میرے لیے تحفے تحائف لے آتا ہے۔ خاتون کے مطابق میں تنگ آچکی ہوں اور ایسی زندگی نہیں چاہتی اس لیے طلاق کا مطالبہ کرتی ہوں۔اس دوران مظلوم شوہر کا کہنا تھا کہ مجھے ایک دفعہ بیگم نے زائد وزن کا طعنہ دیا تو اس کی خاطر سخت ورزشیں کرنا شروع کردیں جس کی وجہ سے زخمی بھی ہوا۔ میں خود کو ہمیشہ ایک مہربان شوہرکے روپ میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ بیوی سے بیحد پیار کرنے کی وجہ سے اس نے عدالت سے استدعا کی کہ میری بیوی کو درخواست واپس لینے کی ہدایت کی جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے جوڑے کوآپس میں مصالحت کرلینے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ