10:42 pm
میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

10:42 pm


لکڑی کے بھاری بھاری تختوں کو خوبصورت فرنیچر کی شکل دینے والی ثمرین ، پاکستان کی غالباً پہلی لڑکی ہوں گی جوکہ اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی بھی ہیں اور بنواتی بھی ہیں۔ ثمرین کا
کہنا ہے کہ لکڑی کی خوشبو سے محبت ہونی چاہیے، اپنے کام کو انجوائے کرنا آنا چاہیے۔ ثمرین کا کہنا تھا کہ یہ میرے باپ دادا کا کام ہے اور مجھے اس سے محبت ہے۔ میں بچپن سے یہ کام دیکھتی آئی ہوں، تو میں نے اسی چیزکو اپنا پروفیشن بنانے کا فیصلہ کیا اور اسی کی تعلیم حاصل کی۔ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ جب بھی کوئی لڑکی یا عورت کسی کام اور کوئی مردانہ کام کے لئے آگے بڑھے تو لوگ اس کو قبول نہیں کر پاتے اور اس پر اعتراض کرنا شروع کر دیتے ہیں یا اس کے لئے پریشانیاں کھڑی کرنا شروع کر دیتے ہیں، انہیں یہ تکلیف ہوتی ہے کہ ایک عورت ہوکر یہ آگے کیسے بڑھ گئی، ثمرین کا کہنا ہے کہ میں روز اپنی گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی فیکٹری آتی ہوں لیکن روز مجھے انہی طنزیہ نظروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، روزانہ وہی آوازیں کسی جاتی ہیں ۔ ثمرین کی تعلیم بھی فرنیچر ڈیزائننگ اور انٹیرئیر ڈیزائننگ کی ہے لیکن انہوں نے اپنے دوسرے کلاس فیلوز کی طرح محض کسی بھی شوروم میں بیٹھ کرفرنیچر ڈیزائننگ کرنا پسند نہیں کیا بلکہ اپنی فرنیچر فیکٹری بنا ڈالی جہاں یہ لیبر کے ساتھ مل کر خود بھاری بھرکم فرنیچر اپنے ہاتھوں سے بناتی بھی ہیں اور ڈیزائن بھی کرتی ہیں، ان کا فرنیچراورانٹیرئیرڈیزائننگ کا اپنا آن لائن بزنس بھی ہے۔ ثمرین کہتی ہیں کہ یہ کام میرے خون میں شامل ہے ، یہ کام میری عادت ہے، یہ میرے لئے کوئی خاص کام نہیں بلکہ اور کاموں کی طرح ہے یہ میری عادت ہے۔ دوسرے یہ میرے باپ دادا کا کام تھا تو اس کے بارے میں پڑھنے سے میری اس کام پر گرپ مضبوط ہوگئی۔ شروع میں میرے لئے اس کام کو کرنے میں لوگوں کواعتراض بھی ہوا کہ" اتنی فیسیں دے کر کڑی نوں کارپینٹر بنا رہے ہو"۔۔۔۔ "لیکن میں اپنے ماں باپ کو اس کا کریدٹ دوں گی کہ اتنی باتین سن کر بھی انہوں نے میرے پر نہیں کاٹے جتنا میں اڑنا چاہتی تھی مجھے اڑنے دیا۔ اس میں جتنے بھی چیلنجز آئے اس کا سامنا کیا، انہوں نے مجھے گرتے بھی دیکھا پھر اٹھتے دیکھا، پھربھی نہ انہوں نے ہمت ہاری اور نہ میں نے ہمت ہاری۔ معاشرہ آپ کو جیسے ڈیل کرتا ہے، وہ آپ سمجھتے ہیں ہر ایک کو یہ ہوتا ہے کہ لڑکی کی شادی کراؤ، ہمارے ہاں لوگ آگے بڑھتا کسی کو دیکھ ہی نہیں سکتے"۔۔ ثمرین کہتی ہیں کہ میری خواہش ہے کہ میری ٹیم میں بھی ایک دن لڑکیاں ہی لڑکیاں ہوں"۔ "آپ کو اپنے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔ یہ چیلنجز آپ کو ایک خوشی دیتے ہیں۔ یہاں آپ کو ہر روز ہارنے کے لئے تیار رہنا ہے اور روز اپنی جیت کی خوشی بھی خود ہی منانی ہے۔ کوئی نہیں آتا آپ کے لئے تالیاں بجانے، آپ کو خود ہی اپنے آپ کو ثابت کر کے دکھانا ہو تا ہے۔"کسی بھی کام کو کروانے کے لئے آپ کو اس کام کو کروانا بھی آنا چاہیے، جب آپ کی اس کام کے بارے میں تعلیم ہوتی ہے نالج ہوتی ہے تو آپ اپنی لیڈرشپ کوالٹی سے اس کو کرواتے بھی ہو۔ آپ اپنے ورکرکو، اپنی لیبر کو گائیڈ کرتے ہو۔ شروع میں تو لوگوں کو یہ بھی برا لگتا تھا کہ جتنی اس لڑکی کی عمر نہیں ہے اتنا تو ہمارا تجربہ ہے لیکن میں کہتی تھی کہ ٹھیک ہے آپ مجھے بتاؤ کہ کیسے ہو گا۔ تو آہستہ آہستہ لوگوں نے قبول کرنا شروع کیا۔ معاشی دباؤ بھی بہت ہوتا ہے ، معاشرتی دباؤ بھی بہت ہوتا ہے ایک دوسرے کو ڈی گریڈ کیا جاتا ہے۔ اپنی غلطیوں سے ڈرنا نہیں چاہیے، ان سے سیکھنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘