09:04 pm
اگر آپ میری شادی کرانا چاہتی ہیں، تو انہی سے کرا دیں ۔۔ جانیے ان مشہور سیاست دانوں کی شادی کے بارے میں

اگر آپ میری شادی کرانا چاہتی ہیں، تو انہی سے کرا دیں ۔۔ جانیے ان مشہور سیاست دانوں کی شادی کے بارے میں

09:04 pm


پاکستانی سیاست دان اگرچہ اپنے جارحانہ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں لیکن ان کی شادی
بھی ہر ایک کو یاد ہے۔ کچھ سیاست دان ایسے بھی ہیں جو کہ ہر ایک کی آنکھ کا تارا ہیں۔ اور ان کی شادی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ہم اس خبر میں آپ کو سیاست دانوں کی شادیوں سے متعلق بتائیں گے۔ آصف زرداری اور بے نظیر: آصف علی زرداری اوربے نظیر بھٹو کی شادی ویسے تو والدہ کی خواہش پر ہوئی تھی۔ چونکہ بے نظیر بھٹو اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث ان سب معاملات کو نہیں دیکھتی تھیں، اسی لیے یہ شادی بھی والدہ نصرت بھٹو کی پسند کی تھی۔ لیکن بے نظیر اور آصف علی زرداری کی شادی شدہ زندگی ایک خوش گوار زندگی تھی، جس میں دونوں میاں بیوی خوش تھے۔ اپنی کتاب دختر مشرق میں بے نظیر نے لکھا تھا کہ جب میں 1986 میں پاکستان آئی تو آنٹی منا اور والدہ نے زرداری کے بیٹے آصف علی زرداری ملنے کو کہا۔ جبکہ آںٹی کا آصف کے حوالے سے بے نظیر سے کہنا تھا کہ "وہ بہت نفیس ہے، وہ تمہاری ہی عمر کا ہے اور ایک زمیندار خاندان کا فرد ہے۔اس کا خاندان سیاسی خاندان ہے۔" جبکہ انہوں نے کتاب میں لکھا تھا کہ لاہور اور پشاور کے خاندانوں نے بھی شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا مگر وہ تمہارے مزاج کے مطابق نہیں تھے۔ جبکہ محترمہ نے مزید لکھا کہ وہ بہت کچھ کہہ رہی تھیں مگر مجھے کوئی دلچسپی نہیں تھی، لیکن آنٹی منا نے ہمت نہیں ہاری اور ایک تقریب میں بے نظیر کی کزن فخری کے ذریعے آصف کو تقریب میں مدعو کر دیا جس کا علم بے نظیر کو نہیں تھا۔ جبکہ بے نظیر نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا کہ آصف علی زرداری نے واپنے والدین کو کہا تھا کہ " اگر آپ میری شادی کرانا چاہتے ہیں، تو بے نظیر کے لیے کوشش کریں"۔ جبکہ اب بھی آصف علی زرداری بے نظیر کے لیے محبت رکھتے ہیں اور انہیں یاد کر کے اشکبار ہو جاتے ہیں۔ عمران خان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی ہے، جبکہ اس سے پہلے وہ جمائما اور ریحام خان سے بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے تھے۔ جمائما اور عمران خان کا رشتہ اس حد تک مضبوط تھا کہ جمائما عمران خان کی خاطر برطانیہ سے پاکستان آگئی تھیں، جس کی وجہ سے جمائما کے والد بھی کافی ناراض ہوئے تھے۔ جمائما اور عمران کی زندگی ایک خوش گوار زندگی تھی۔ مگر سیاسی گندگی نے جمائما کو عمران خان سے راستے جدا کرنے پر مجبور کر دیا تھا، جمائما اور عمران نے سہمتی نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ جبکہ جمائما اب بھی عمران کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں۔ جبکہ دوسری اہلیہ ریحام خان جو کہ بی بی سی میں موسم کی خبریں پڑھا کرتی تھیں، وہ پاکستانی میڈیا میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ریحام خان کی عمران خان سے شادی اگرچہ کچھ عرصے ہی چلی مگر ریحام خان نے بھی خان صاحب سے شادی پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔ بعدازاں طلاق کے بعد ریحام خان نے عمران خان پر بے شمار الزامات عائد کیے تھے، جنہیں وہ ثابت نہیں کر سکیں ہیں۔ اور اب عمران خان اوربشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی: کراچی کی سیاست میں ہلچل مچانے والے فیصل سبزواری کی زندگی بھی کافی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ اتار چڑھاؤ سے مراد یہ ہے کہ فیصل کی مدیحہ سے دوسری شادی تھی۔ وہ اس سے پہلے بھی شادی شدہ تھے۔ مدیحہ نقوی کئی ٹی وی چینلز پر بطور نیوز اینکر کام کر چکی ہیں جبکہ ایک ٹی وی چینل پر بطور مارننگ شو ہوسٹ کام کر چکی ہیں۔ فیصل سبزواری کی پہلی اہلیہ امبر فیصل اور فیصل سبزواری کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، تاہم وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، پہلی شادی سے فیصل کی تین بیٹیاں ہیں جن میں دعا سبزواری، حیا سبزواری اور ردا سبزواری شامل ہیں۔ تینوں بیٹیاں اپنے والد سے بے حد پیار کرتی ہیں جبکہ وہ اس وقت تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ فیصل سبزواری نے مدیحہ سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ بھی بڑی سوچ سمجھ کر کیا تھا، یعنی وہ تذبذب کا شکار تھے کہ کہیں ان کی دوسری شادی بھی ناکام نہ ہو جائے۔ لیکن ایک بہترین ساتھی دوسرے کو سمجھنے میں اور احساس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہی کچھ مدیحہ اور فیصل کے ساتھ ہوا ہے۔ فیصل اور مدیحہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے خوش و خرم زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔ فیصل کا کہنا ہے کہ ان کی مدیحہ سے کافی اچھی دوستی ہو چکی ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، احساسات کو سمجھتے ہیں۔ جبکہ مدیحہ کا کہنا تھا کہ فیصل سے شادی سے پہلے جب بھی بات ہوتی تھی تو کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ہم اتنے اچھے جیون ساتھی بنیں گے۔ میرے ذہن و گمان میں نہیں تھا کہ فیصل اور میں ایک ہی کشتی کے دو سوار ہونگے۔ جبکہ اینکر کے سوال پر مدیحہ کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ (فیصل سبزواری) کی اجازت ہو تو میں بات کروں۔ جس پر اینکر نے کہا کہ آپ اس حد تک فرماںبردار ہیں۔ فیصل کا کہنا تھا کہ مجھے تھوڑی ہچکچاہٹ ہو رہی تھی جب میں مدیحہ کا رشتہ لے کر لاہور گیا، میں صبح کی فلائٹ سے لاہور گیا اور شام کی فلائٹ سے واپس کراچی آگیا۔ لیکن میں کافی ہچکچاہٹ میں تھا کہ کیسے بات ہوگی۔ مگر ایک بات واضح تھی کہ میں نے جھوٹ نہیں بولنا ہے، جو میں ہوں وہی بتانا ہے۔


تازہ ترین خبریں

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ملکہ کوہسار مری میں  شدید برفباری ،بجلی غائب  ،مری تا آیبٹ آباد  روڈ ٹریفک  کیلئے بندکردیاگیا

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری ،بجلی غائب ،مری تا آیبٹ آباد روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے  گئے، عمران خان  خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی  ہیں،  شیری رحمان

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، عمران خان خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی ہیں، شیری رحمان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق

میں خود گھر آنے تک روتا رہا ۔۔ جانیے مولانا طارق جمیل نے نسیم وکی کی والدہ کا جنازہ پڑھایا تو وہاں کیا منظر دیکھا؟

میں خود گھر آنے تک روتا رہا ۔۔ جانیے مولانا طارق جمیل نے نسیم وکی کی والدہ کا جنازہ پڑھایا تو وہاں کیا منظر دیکھا؟

ستاروں کی دنیا میں بڑی تبدیلیاں ، آج چند گھنٹوں میں پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ کوئی بھی کام کرنے سے قبل لازمی جان لیں 

ستاروں کی دنیا میں بڑی تبدیلیاں ، آج چند گھنٹوں میں پاکستانیوں کیساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ کوئی بھی کام کرنے سے قبل لازمی جان لیں 

صرف اسلام و علیکم کہنے کا ایسا وظیفہ کہ رزق چھپر پھاڑ کر برسے گا

صرف اسلام و علیکم کہنے کا ایسا وظیفہ کہ رزق چھپر پھاڑ کر برسے گا

آخری دنوں میں طبعیت اتنی بگڑی کہ ہاتھ بھی نہیں اٹھ سکتا تھا۔۔ بھائی کے علاج کے لیے کروڑوں روپے جمع کرنے والی بہن جو اُسی بیماری سے انتقال کرگ

آخری دنوں میں طبعیت اتنی بگڑی کہ ہاتھ بھی نہیں اٹھ سکتا تھا۔۔ بھائی کے علاج کے لیے کروڑوں روپے جمع کرنے والی بہن جو اُسی بیماری سے انتقال کرگ

بھارت میں 20 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون پاکستان سے مل گئی، پاکستان کیسے پہنچی ، کس سے شادی رچائی اور اب کیا کر تی تھی

بھارت میں 20 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون پاکستان سے مل گئی، پاکستان کیسے پہنچی ، کس سے شادی رچائی اور اب کیا کر تی تھی

5 ہزار دو تو میت گھر لے جائیں گے ۔۔ دیکھیے غم میں ڈوبا نوجوان کیسے ماں کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جا رہا ہے؟

5 ہزار دو تو میت گھر لے جائیں گے ۔۔ دیکھیے غم میں ڈوبا نوجوان کیسے ماں کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جا رہا ہے؟

دو بار خلاء میں گیا اور افغان چائے بھی بنائی ۔۔جانئے خلاء میں پشتو زبان بولنے والے پہلے پٹھان کون تھے؟

دو بار خلاء میں گیا اور افغان چائے بھی بنائی ۔۔جانئے خلاء میں پشتو زبان بولنے والے پہلے پٹھان کون تھے؟

والدین کی محبت کے علاوہ ہمیں سب کچھ ملا ۔۔ سر جڑی بہنیں ایک ساتھ کس طرح زندگی گزارتی ہیں، اپنی مشکلات کے بارے میں بتا دیا

والدین کی محبت کے علاوہ ہمیں سب کچھ ملا ۔۔ سر جڑی بہنیں ایک ساتھ کس طرح زندگی گزارتی ہیں، اپنی مشکلات کے بارے میں بتا دیا