08:38 pm
ہمارے گھر میں جھگڑے سے بچنے کے لیے سیاست پر بات نہیں ہوتی، پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے وہ نیوز اینکر جو حقیقی زندگی میں بھی جیون ساتھی ہیں

ہمارے گھر میں جھگڑے سے بچنے کے لیے سیاست پر بات نہیں ہوتی، پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے وہ نیوز اینکر جو حقیقی زندگی میں بھی جیون ساتھی ہیں

08:38 pm


ہمارے معاشرے میں عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اگر میاں بیوی ایک ہی شعبے سے وابستہ ہوں
تو ان کے تعلقات مسابقت کی فضا کے سبب بہت اچھے نہیں ہوتے ہیں- مگر میڈیا انڈسٹری کے شعبے نیوز سے وابستہ کچھ پیار کرنے والے جوڑے ایسے بھی ہیں جو اپنا تمام غصہ آن اسکرین نکال کر آتے ہیں اور گھر آکر صرف پیار ومحبت ہی کرتے ہیں- کیوں کہ ان کا کام ہی اپنے مہمانوں کے درمیان جھگڑے کروانا ہوتا ہے یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہ سیاست دانوں کو اپنے پروگرام میں بلواتے ہیں ان کے جھگڑے نپٹاتے ہیں- ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ان کے درمیان دوستی ہو جاتی ہے جو کہ وقت کے ساتھ محبت میں بدل جاتی ہے اور شادی کے مضبوط بندھن میں بندھ جاتے ہیں ایسے ہی کچھ جوڑوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے- 1: کاشف عباسی اور مہر بخاری ان دونوں کا شمار پاکستان کے نیوز کے شعبے میں سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے تقریباً تمام بڑے بڑے نیوز چینل کے ساتھ کام کیا ہے- کاشف عباسی ایک طویل عرصے سے اے آر وائی سے منسلک ہیں اور پروگرام آف دا ریکارڈ میں تقریباً پاکستان کے تمام بڑے سیاست دانوں کے انٹرویو کر چکے ہیں اور اپنی نیوٹرل اپروچ کے سبب بہت پسند کیے جاتے ہیں- جب کہ مہر بخاری نے بھی کئی نیوز چینلز کے ساتھ بطور میزبان کام کیا ہے یہ خوبصورت جوڑا 2011 میں ایک دوسرے سے شادی کے بندھن میں بندھا تھا- اپنی گھریلو زندگی کے حوالے سے کاشف عباسی کا یہ کہنا تھا کہ وہ گھر میں کرنٹ افئيرز اور سیاست کے متعلق کسی بھی قسم کی بحث نہیں کرتے ہیں اور ایسا وہ گھر میں کسی بھی قسم سے جھگڑے سے بچنے کے لیے کرتے ہیں- 2: اقرار الحسن اور ان کی دو بیویاں اقرار الحسن جن کو لوگ ان کے پروگرام سر عام کی انویسٹی گیٹو رپورٹنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں انہوں نے اے آر وائی سے بطور نیوز اینکر اس شعبے کو جوائن کیا اور وقت کے ساتھ پروگرام سر عام کی میزبانی کر کے کامیابی حاصل کی- انہوں نے پہلی شادی 2008 میں اپنی ساتھی نیوز اینکر قرۃ العین کے ساتھ کی جن سے ان کا ایک بیٹا پہلاج بھی ہے- اس کے بعد 2012 میں انہوں نے دوسری شادی فرح سے کی جو کہ بطور نیوز اینکر کام کر رہی ہیں ان کی پہلی بیوی نے گھریلو مصروفیات کے سبب نیوز اینکرشپ چھوڑ دی مگر ایک نیوز میگزین کی مالک ہیں- جب کہ اقرار کی دوسری بیوی فرح بطور نیوز اینکر کام کر رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ کراچی کے ڈیفنس میں ایک ریستوران بٹ کڑاہی کے نام سے بھی چلا رہی ہیں اور دونوں بیویوں کے ساتھ اقرار خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں- 3: احتشام امیر الدین اور عائشہ احتشام احتشام امیر الدین نے اپنے کیرئير کا آغاز بطور بیرسٹر کیا تھا انہوں نے باقاعدہ وکالت بھی کی اور کئی تعلیمی اداروں میں بطور لیکچرار کام بھی کیا- اس کے علاوہ ایکسپریس ، اے آر وائی اور ڈان کے ساتھ بھی بطور نیوز اینکر منسلک رہے پروگرام رپورٹر کی میزبانی بھی کی اور اب پروگرام نیوز بیٹ کی میزبانی کرتے ہیں- ان کی بیگم عائشہ احتشام سے ان کی ملاقات نیو نیوز پر ہوئی جہاں سے ان کی دوستی محبت میں تبدیل ہوئی اور ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا- یہ نوجوان جوڑا بھی ایک ہی شعبے میں کام کرتے ہوئے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے- 4: ذیشان ملک اور عائشہ ناز انہوں نے اپنے کیرئير کا آغاز بزنس پلس سے کیا تھا اور اس کے بعد وقت نیوز پر ان کی ملاقات وقت نیوز پر عائشہ ناز سے ہوئی اور دونوں کے درمیان دوستی ہو گئی- اور ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ان دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور شادی کے مضبوط بندھن میں بندھ گئے- 5: جمیل سکھیرا اور دعا جمیل خوبصورت اور اسمارٹ ہونے کے ساتھ خوش لباس اس جوڑے کو دیکھ کر ان کے چاہنے والے حیران ہوتے ہیں کہ انہوں نے نیوز کے شعبے کا انتخاب کیوں کیا ! اگر یہ جوڑا چاہتا تو شوبز میں بھی بطور اداکار اپنی جگہ بنا سکتا تھا مگر ان دونوں نے بطور میزبان ایکسپریس نیوز سے صبح کے شو کی میزبانی سے اپنے کیرئير کا آغاز کیا اور وقت کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب آتے گئے اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے- اس کے بعد انہوں نے 92 نیوز میں بھی کچھ عرصہ ایک ساتھ کام کیا اس کے بعد واپس ایکسپریس پر آگے اس جوڑے کو دیکھ کر امید کی جا سکتی ہے کہ جلد ہی یہ کسی ڈرامے میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آسکتے ہیں اور ڈاکٹر شائستہ اور ساحر لودھی کے نقش قدم پر چل سکتے ہیں- 6: اکبر باجوہ اور ڈاکٹر فضا اکبر باجوہ نے نیوز اینکر کے طور پر تقریباً تمام بڑے میڈیا چینلز کے ساتھ کام کیا ہے اورحال ہی میں پبلک نیوز کے ساتھ منسلک ہیں جب کہ ان کی بیگم ڈاکٹر فضا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے- بول نیوز کے لیے پروگرام ایسے نہیں چلے گا کی میزبانی اپنے منفرد انداز میں کرتی ہیں اور ان کے منہ سے نکلنے والے الفاظ لوگوں کے دل کی آواز بن جاتے ہیں یہ خوبصورت اور با صلاحیت جوڑا بھی تیزی سے ترقی کے سفر میں ایک دوسرےکے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں-


تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے