04:04 pm
وہ بچی جس نے دو بار والد کی شہاد ت کا دکھ برداشت کیا، ایسا واقعہ جو شاید ہی کسی اور کیساتھ پیش آیا ہو

وہ بچی جس نے دو بار والد کی شہاد ت کا دکھ برداشت کیا، ایسا واقعہ جو شاید ہی کسی اور کیساتھ پیش آیا ہو

04:04 pm

بچی آج بھی شہید باپ کی قبر پر پھول چڑھاتی ہے، ایک ایسی معصوم بچی جس کو دو بار باپ کی شہادت کے 
دکھ کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی فوج کی تاریخ بہادری کے ان گنت کارناموں سے بھری پڑی ہے۔ ان کارناموں نے ایک جانب تو قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا دوسری جانب دشمن کو بھی اپنی بہادری سے یہ پیغام دیا کہ جس قوم میں ایسے بہادر جوان موجود ہوں اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرنی چاہیے۔حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک معصوم بچی کی تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے وہ بچی کیپٹن محمد مجاہد بشیر کی بیٹی ہے، اس تصویر میں 2015 میں وہ اپنے والد کی قبر پر جب آتی ہے تو اس کو لفظ باپ کے معنی بھی نہیں پتہ تھے اور اس کے بعد 2022 میں جب وہ سات سال کی ہو گئی ہے تو اپنے باپ کی قبر پر پھول چڑھا رہی ہے۔اس بچی کے لیے باپ کا وجود شائد اسی قبر کا نام ہوگا۔ اس کی نظر میں باپ لاڈ پیار اٹھانے والا نہیں بلکہ منوں مٹی تلے سوئے ایک وجود کا نام ہوگا۔کیپٹن مجاہد شریف کی شہادت 12 جولائی 2014 کو ہوئی۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن مجاہد بشیر کی شہادت ہوئی اور ان کو ان کی بہادری اور جرات کے بدلے ستارہ بسالت سے بھی نوازہ گیا۔اس وقت ان کی شادی کو بھی صرف چھ ماہ ہوئے تھے اور ان کی بیٹی کی ولادت اس کے والد کی شہادت کے بعد ہوئی تھی۔ویسے تو پاک فوج کی تاریخ ایسے بہادر فوجیوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے اپنے وطن کی خاطر جوانی میں شہادت کا جام بغیر یہ سوچے پیا کہ ان کے بعد ان کے گھر والوں کا کیا ہوگا مگر اس معصوم بچی کی کہانی اس حوالے سے باقی تمام کہانیوں سے منفرد ہے کہ کیپٹن مجاہد بشیر شہید کی بیٹی نے جب ہوش سنبھالا تو اس کے سامنے باپ کے روپ میں میجر عدیل موجود تھے۔میجر عدیل میجر بشیر شہید کے دوست تھے۔ اپنے عزیز دوست کی شہادت کے بعد انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کیا اور انہوں نے اپنے عزيز جان دوست میجر بشیر شہید کی بیوہ کو نہ صرف اپنا لیا بلکہ ان کی بیٹی کو بھی باپ کا پیار دیا اور اس کی پرورش اس طرح کرنی شروع کر دی کہ اس کو باپ کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔مگر قدرت اس بچی کو شائد کسی اور ہی رتبے سے نوازنا چاہ رہی تھی۔ شادی کے صرف چار سال بعد یعنی 2019 میں مہمند ڈسٹرکٹ میں ڈیوٹی کے دوران زمین میں چھپی دھماکہ خیز ڈیوائس کا شکار ہو گئے اور جام شہادت نوش کر لیا- اس طرح سے یہ معصوم بچی ایک ہی زندگی میں دو بار یتیم ہو گئی مگر اس کو یہ فخر بھی حاصل ہے کہ اس کے دونوں باپوں نے اپنی جان وطن کے لیے قربان کر دی۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان