02:14 pm
سب تیا ر ہو جائیں ۔۔۔ 2023  میں کیا کیا اہم ہو نے والا ہے۔۔۔؟

سب تیا ر ہو جائیں ۔۔۔ 2023 میں کیا کیا اہم ہو نے والا ہے۔۔۔؟

02:14 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سالِ نو بس چند دن کی دوری پر ہے اور رواں سال اپنی
تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہورہا ہے، ایسے میں لوگ پُر امید ہوتے ہیں کہ آنے والا سال ان کے لیے نئے چیلنجز اور ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے گا۔آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ اجرامِ فلکی کے ماہرین کے مطابق 2023 کون سے ستارے کے لیے کیا نیا لائے گا اور کس کے لیے یہ کیسا ثابت ہونے والا ہے۔ برج حمل: تمام برج میں پہلے نمبر پر موجود حمل سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ افراد سال کے آغاز پر کچھ غیر یقینی صوتحال اور الجھنوں کا شکار رہ سکتے ہیں لیکن سال کے وسط کے بعد سے کامیابی ان کا مقدر بن سکتی ہے پھر چاہے وہ نوکری ہو یا کاروبار۔ ماہرین کے مطابق ان لوگوں کو ضرورت ہے کہ نئے سال کے آغاز پر اپنی نوکری پر خاص توجہ دیں، آگے چیزیں ان کے حق میں ہوسکتی ہیں۔ جہاں تک لوگوں سے تعلقات کی بات ہے تو کوشش کریں سال کے آغاز پر کسی قسم کی بحث میں نا پڑیں، ہوسکتا ہے وہ افراد جو شادی کے منتظر ہیں، اس سال کسی بندھن میں بندھ جائیں۔ان افراد کو اگست 2023 تک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ستمبر اور اکتوبر ان افراد کے لیے سال کے بہترین مہینے ثابت ہوسکتے ہیں۔ برج ثور: فروری اور اکتوبر ان افراد کے لیے سب سے اچھے مہینے ہوں گے، 2023 کا آغاز ان کے لیے اچھا رہے گا،ہوسکتا ہے دو تین ماہ بعد کچھ مالی مسائل کا سامنا ہو لیکن یہ بھی وقتی ہوگا۔ اگر آپ بیرون ملک رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں تو قوی امکانات ہیں کہ ایسا ممکن ہوجائے۔آپ لوگوں کو اپریل کے بعد اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ برج جوزا: جیمینائی کے لوگوں کے لیے یہ سال بہت اچھا رہنے کے آثار نمایاں ہیں، زندگی کے اہم مسائل اس سال حل ہوجائیں گے، آپ اپنا کام انجوائے کریں گے اور مالی حالات بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔یہ بھی امکانات ہیں کہ آپ کی فیملی میں کسی کی شادی ہو، ہوسکتا ہے جنوری میں صحت سے متعلق کچھ مسائل ہوں لیکن فروری کے بعد پریشانی کی کوئی بات نہیں۔فروری، مارچ، اپریل اور نومبر آپ کے لیے سال کے بہترین مہینے ثابت ہونے والے ہیں۔ برج سرطان: سرطان کے لیے بھی یہ سال بہترین ہوگا، اس میں آپ کے کیرئیر میں کامیابی کے حوالے سے واضح آثار ہیں، جہاں تک رشتوں کی بات ہے، ہوسکتا ہے آپ کے قریبی تعلقات تھوڑے پریشان کن رہیں۔اگر آپ کسی کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں تو اکتوبر کے بعد خوشی سے کیجیے، اکتوبر سے قبل صحت کے مسائل کا سامنا ہوگا جب کہ نومبر اور دسمبر سال کے بہترین مہینے رہیں گے۔ برج اسد: برج اسد والے افراد کو اس سال متعدد مواقع ملنے کے امکانات ہیں، مالی حساب سے جون بہترین مہینہ ثابت ہونے والا ہے۔ہوسکتا ہے اس سال آپ معدے کے مسائل کا سامنا کریں، اکتوبر کے بعد سے صحت میں بہتری کی امید ہے۔ جون اور دسمبر سال کے بہترین مہینے ہوں گے۔ برج سنبلہ: ان کو سال کے وسط میں مالی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، کوشش کیجیے دیکھ بھال کر پیسے خرچ کریں، 17 جنوری کے بعد سے فیملی سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ اپنے پیاروں کے لیے انا ایک طرف رکھیں۔اس سال کوشش کریں زیادہ ایڈوینچر نا کریں اور دیکھ کر گاڑی ڈرائیو کریں، فروری اور مارچ سال کے بہترین مہینے ثابت ہوسکتے ہیں۔ برج میزان: جنوری کی 17 تاریخ کے بعد سے آپ کے لیے کئی مواقع کھلیں گے، اکتوبر کے بعد سے آپ کی قسمت کے ستارے روشن ہوں گے، آپ جس چیز کا بھی انتخاب کریں گے وہ آپ کے لیے اچھی ثابت ہونے کا امکانات ہیں۔اپریل 22 کے بعد سے شادی کے بھی آثار ہیں، نومبر اور دسمبر سال کے سب سے زیادہ اچھے مہینے ثابت ہوں گے۔ برج عقرب: آپ لوگوں کے لیے اکتوبر اور نومبر بہترین مہینے ثابت ہوں گے، اگر کوئی مقابلے کا امتحان دینے کا ارادہ ہے تو فوراً اسے تکمیل تک پہنچائیں کیونکہ کامیابی کے آثار ہیں۔اس سال آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔ برج قوس: سال 2023 آپ کے لیے خوشیوں کا سال ہوگا، مئی اور اکتوبر اچھے مہینے ہوں گے۔صحت کے حوالے سے آپ کو ہاضمے کے مسئلوں کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا ورزش اور کھانے پر دھیان دیں، اس سال کامیابیاں ملنے کے واضح امکانات ہیں۔ برج جدی: ہوسکتا ہے مئی 2023 میں آپ لوگوں کو آفس میں پروموشن ملے، آپ لوگوں کو ماہرین کا مشورہ ہےکہ سال کے وسط کے بعد سے نوکری تبدیل کرنے کا سوچیے گا بھی مت۔صحت کے حوالے سے محتاط رہیں، نومبر اور دسمبر سال کے بہترین مہینے ہوں گے۔ برج دلو: برج دلو کے افراد کے لیے سال 2023 کا آغاز مثبت ثابت ہوگا، مارچ اور اپریل مالی لحاظ سے اچھے مہینے ہوں گے۔ ستمبر میں آپ کی ترقی کے واضح امکانات ہیں، نومبر اور دسمبر میں کام کے حوالے سے، آپ بہت زیادہ دباؤ میں ہوں گے اور مالی حالات سے نمٹنے پر توجہ دے رہے ہوں گے۔نجی تعلقات جنوری اور فروری میں بہتر ہونے کے امکانات ہیں، آنکھوں کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا خاص خیال رکھیں۔دلو کے لیے مئی اور ستمبر بہترین مہینے ہوں گے۔ برج حوت: ان کے لیے مئی اور ستمبراچھے مہینے رہیں گے، اس کے علاوہ حوت والوں کے لیے ضروری ہے کہ احتیاط برتیں، شروع کا سال اچھا ثابت ہوگا۔حوت کے افراد کو اس سال نیندکے حوالے سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا خیال رکھیں۔


تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج