03:26 pm
ہمارے پاس مسائل کا حل ہے نہ مہنگائی کنٹرول کرسکتے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک نے ہاتھ کھڑے کر دئیے‎

اسلام آباد(صباح نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا مرکزی بینک کا کام نہیں ہے اور نہ ہی سارے مسائل کا حل ہمارے پاس ہے،ہم برآمدات ،چھوٹے اور درمیانے درجے (ایکسپورٹ اور ایس ایم ای)سکے کا کاروبار سے متعلق پالیسی لاسکتے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزلاہور میں ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہورمیں کاروباری برادری کے ساتھ ملاقات میں کیا۔رضا باقر نے کہا کہ برآمدات (ایکسپورٹ) اور برآمد کنندگان (ایکسپورٹرز) کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ برآمدات میں 10سے 20فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے
 
کہا کہ معیشت میں استحکام لانا ہماری ترجیح ہے۔ملک کی پائیدار ترقی نجی شعبہ کی بڑھوتری(گروتھ)سے ہی ممکن ہے۔ہم چاہتے ہیں نجی شعبے کے کاروبار بڑھے،منافع بڑھے اور روزگار میں بھی اضافہ ہو۔گونر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پبلک سیکٹر سے اگر نجی شعبے کو کوئی مسئلہ ہو تو ان رکاوٹوں کو دور کریں گے۔نجی شعبے کو اصول وضوابط کے مطابق کام کرنا چاہیے۔مقابلے کے رجحان کو برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے اس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ ریٹ کی پالیسی بناتے وقت سپلائی اور ڈیمانڈ کی نقل وحمل کا خیال رکھا جاتا ہے۔ کاروبار میں پائیدار گروتھ لانا ہماری ترجیح ہے۔رضاباقر نے کہا کہ 6ماہ سے پہلے کی صورت حال سے اب حالات بہتر ہیں، ادھار کی قسطوں کو پورا کرنے کے لیے ڈالر موجود نہیں تھے،جب خزانہ ختم ہوتا ہے تو بہت نقصان ہوتا ہے،کاروبار ختم ہو جاتا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اصلاحات لائے ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے،آئی ایم ایف کی وجہ سے غلط چیزیں نہیں ہوتیں ۔ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ سسٹم میں لایا گیا ہے جو پہلے فکس تھا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای کی گروتھ ترجیح ہے، اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ای،مانیٹری پالیسی، شرح سود،نجی سرمایہ کاری کے حوالے سے کاروباری برادری کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔رضا باقر نے کہا کہ کاروباری برادری کواگر بینکوں کی وجہ سے کوئی بھی دقت ہے تو اسٹیٹ بینک ان کو حل کرے گامگر یہ بات ہر کسی کو مد نظر رکھنی چاہیے کہ دستاویزی معیشت ہماری ترجیح ہے ۔

تازہ ترین خبریں

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ، امریکی کرنسی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

توقع سے کہیں زیادہ بارشیں، بارشوں کا حالیہ سپیل کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا،تمام سکولز،سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیںگے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟  جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی