04:55 pm
پاکستان افریقہ کیساتھ تجارت کو بڑھانے کیلئے’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے ،عبدالرزاق داؤد

پاکستان افریقہ کیساتھ تجارت کو بڑھانے کیلئے’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے ،عبدالرزاق داؤد

04:55 pm

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان افریقہ کیساتھ تجارت کو بڑھانے کیلئے’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے، ایتھوپیا اس حوالے سے بہت اہم ملک ہے، پاکستان چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے علاوہ اب انجینیئرنگ کے شعبے سے بھی برآمدات کررہا ہے، پاکستان ٹریکٹرز کو موزمبیق، تنزانیہ کے بعد اب انگولا کو بھی برآمد کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایتھوپیا کے تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایتھوپیا کے وفد میں اسٹیٹ منسٹر برائے خارجہ مارکوس ٹیکلے، اسٹیٹ منسٹر برائے تجارت و صنعت مسگانو آریگا شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری
 
تجارت سردار احمد نواز سکھیرا، وزارت تجارت، وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔ملاقات میں مشیر تجارت رزاق داؤد نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان افریقہ کے جانب تجارت کو بڑھانے کیلئے’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے۔ایتھوپیا اس حوالے سے بہت اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے علاوہ اب انجینیئرنگ کے شعبے سے بھی برآمدات کررہا ہے۔ پاکستانی ٹریکٹرز کو موزمبیق، تنزانیہ کے بعد اب انگولا بھی برآمد کرے گا۔ مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ ادیس ابابا میں کمرشل سیکشن کا قیام کر کے افریقہ میں تجارت کو فروغ دیں گے۔ رواں سال نومبر میں پاکستان نیروبی میں کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نیروبی کانفرنس میں افریقی ممالک کو مدعو کریں گے۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے وفد میں شامل مارکوس ٹیکلے نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وفد میں شامل منسٹر برائے تجارت و صنعت مسگانو آریگا نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کاروباری افراد کے مابین روابط بڑھانے کیلئے ٹریڈ سیمنارز، صنعتی اشیاء￿ کی نمائش اور کاروباری وفود کا تبادلہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار ایتھوپیا میں ٹیکسٹائل گارمینٹ اور مینوفیکچرنگ شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔

تازہ ترین خبریں

 تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

 پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے  فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

موسم گرما کی چھٹیاں ْْْ۔۔۔ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب 

موسم گرما کی چھٹیاں ْْْ۔۔۔ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب 

پاکستان اور امریکا نے ماحولیات کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور امریکا نے ماحولیات کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا

کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ فواد چوہدری

کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ فواد چوہدری