10:11 pm
 ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 18 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 18 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

10:11 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا خزانہ راتوں رات ڈالرز سے بھر دیا گیا، ایک روز کے دوران 14 جبکہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 18 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب 46 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئے، کل زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی سطح تک جا پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بدتریج اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک ہی روز کے دوران 14 کروڑ ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جبکہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 18 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب 46 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں چند کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ اس وقت پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالرز سے بڑھ کر 15 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی سطح تک جا پہنچے ہیں۔ پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر میں بدتریج اضافے کے باعث ہی روپیہ بھی مستحکم ہو رہا ہے اور ڈالر کی قدر میں کمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران ڈالر روپیہ کے مقابلے میں 7 روپے تک سستا ہوا ہے۔ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 163 روپے سے کم ہو کر 156 روپے سے کچھ زائد کی سطح پر ہے۔ تاہم جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کچھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔یوں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 156 روپے 60 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ تاہم حیران کن طور پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر انٹربینک مارکیٹ پر نہیں پڑا۔ عمومی طور پر اگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو تو انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو جاتا ہے۔ جبکہ اگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو تو انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم جمعرات کے روز معاملہ کچھ الٹ رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا تو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کی کمی ہوگئی۔ کاروباری روز کے اختتام پر ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 12 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 18 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

پہلے پیسے پھرعلاج۔۔۔نجی ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی ،لڑکی دم  توڑ گئی،ہسپتال نےکتنے پیسوںکامطالبہ کیاتھا؟

پہلے پیسے پھرعلاج۔۔۔نجی ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی ،لڑکی دم توڑ گئی،ہسپتال نےکتنے پیسوںکامطالبہ کیاتھا؟

مراد سعید نےبراڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں این ایچ اے سے تفصیلات طلب کرلیں

مراد سعید نےبراڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں این ایچ اے سے تفصیلات طلب کرلیں

 چیئرمین نیب کو ملک چھوڑنے والے سرمایہ کاروں کی فہرست فراہم کردینگے،سلیم مانڈوی والا

چیئرمین نیب کو ملک چھوڑنے والے سرمایہ کاروں کی فہرست فراہم کردینگے،سلیم مانڈوی والا

یوم یکجہتی کشمیر : حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر : حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

فضل الرحمان اورآصف زرداری کا حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

فضل الرحمان اورآصف زرداری کا حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

چکری کے چوہدری کوحلف نہ اٹھانامہنگاپڑ گیا

چکری کے چوہدری کوحلف نہ اٹھانامہنگاپڑ گیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ: اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو طلب کر لیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ: اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب کیخلاف پروپیگنڈہ جاری،چورڈ کیت چوہدری بن گئے ،ملک میں  کیاچل رہاہے

نیب کیخلاف پروپیگنڈہ جاری،چورڈ کیت چوہدری بن گئے ،ملک میں  کیاچل رہاہے

ایک اورلیگی رہنماء نیب کے ریڈارپرآگئے ،رکن اسمبلی  نے کتنامال بنارکھاہے،تفصیلات طلب کرلی گئیں

ایک اورلیگی رہنماء نیب کے ریڈارپرآگئے ،رکن اسمبلی نے کتنامال بنارکھاہے،تفصیلات طلب کرلی گئیں

آصف زرداری بختاور کو ان کی شادی پر کیا تحفہ دینے والے ہیں؟

آصف زرداری بختاور کو ان کی شادی پر کیا تحفہ دینے والے ہیں؟

وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی سرکاری آسامیاں اور 114 اداروں کو ضم اور ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی سرکاری آسامیاں اور 114 اداروں کو ضم اور ختم کرنے کا فیصلہ

5فروری کےجلسے کامقام تبدیل ،پی ڈی ایم کاجلسہ  اب راولپنڈی میں نہیں بلکہ کس مقام پرہوگا،اعلان کردیاگیا

5فروری کےجلسے کامقام تبدیل ،پی ڈی ایم کاجلسہ اب راولپنڈی میں نہیں بلکہ کس مقام پرہوگا،اعلان کردیاگیا

تحریک عدم اعتماد:کیا بلاول کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟جے یوآئی

تحریک عدم اعتماد:کیا بلاول کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟جے یوآئی

اپوزیشن اپنے کھودے گڑھے میں خود گرچکی ہے،فرخ حبیب

اپوزیشن اپنے کھودے گڑھے میں خود گرچکی ہے،فرخ حبیب