08:52 am
تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟عوام انتہائی پریشان

تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟عوام انتہائی پریشان

08:52 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں ایک سال میں 33 ہزار روپے فی تولہ اضافہ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کا کاروبار کرنے والے صراف کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ان کا کاروبار تباہ و برباد ہو کر رہ گیا ہے اور سونا عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے جبکہ مصنوعی زیورات بیچنے والوں کی چاندی ہو گئی ہے۔سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار کا برا حال ہے ، سونا اتنا مہنگا ہو چکا ہے کہ کوئی خریدار ہی نہیں آتا، کاروبار تباہ ہو چکا، لوگ مصنوعی زیورات سے گزارا کرنا سیکھ رہے ہیں اور
 
آرٹیفیشل جیولری کا کاروبار اب ترقی پا رہا ہے ۔یاد رہے کہ سونے کی قیمت اگست 2018 میں تقریباً 55 ہزار روپے فی تولہ تھی۔