12:08 pm
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کی تیاریاں، غریب عوام کیلئے ایک اور تشویشناک خبر آگئی!

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کی تیاریاں، غریب عوام کیلئے ایک اور تشویشناک خبر آگئی!

12:08 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر گزشتہ روز حملے ہوئے تھے جس کی وجہ سے اس کے تیل کی پیداوار نصف ہو کر رہ گئی تھی
۔سعودی عرب میں تیل کے کنوؤں اور پلانٹس پر حملوں کے نتیجے میں تیل کی عالمی رسد میں پانچ فیصد کمی ہوگئی ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔عالمی تیل منڈی مین برینٹ تیل کی قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تیل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصداضافہ ہوگیا اور یورپی آئل مارکیٹوں میں برینٹ خام تیل 11.77فیصد مہنگا ہوگیا۔ تیل کی عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 60.71 ڈالر اور برینٹ کروڈ کے دام 67.31 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تنصیبات سے تیل کی رسد مکمل طور پر بحال ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے باعث اتنے ہی عرصے تک قیمتوں میں اضافہ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔ماہرین معاشیات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ ہوشربا اضافہ دنیا کی معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب کرے گا اور کساد بازاری کا شکار عالمی معیشت مزید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبریں