08:31 pm
ریٹائرمنٹ کے وقت ملازمین کو فوری طور پر 65 فیصد پنشن ادائیگی،ملازمین کوبڑی خوشخبری سنادی گئی

ریٹائرمنٹ کے وقت ملازمین کو فوری طور پر 65 فیصد پنشن ادائیگی،ملازمین کوبڑی خوشخبری سنادی گئی

08:31 pm

اسلام آباد( آن لائن )ریٹائرمنٹ کے وقت ملازمین کو فوری طور پر 65 فیصد پنشن کی ادائیگی کا سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان کی ہدایت پر ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے فوری بعد 65 فیصد پنشن کی ادائیگی کے لیے نیا سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز اس نئے سسٹم کا آغاز کیا گیا۔ جبکہ باقی ماندہ 35 فیصد پنشن مطلوبہ شرائط پوری کرنے کے بعد دی جائے گی۔ملازمین پنشن کے لیے کسی بھی بینک میں اکانٹ کھول سکتے ہیں۔
اس سسٹم کے تحت ملازمین کو پنشن کارڈز جاری کیا جائے گا جو اے ٹی ایم کی طرح کام کرے گا۔ اکاونٹنٹ جنرل پنجاب میاں شجاع الدین ذکا نے اس حوالے سے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پنشن کارڈ کے اجرا کی منعقد کردہ افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنشنرز کے لیے انٹیسپیٹری پنشن اور پنشن کارڈز کا اجرا وفاقی حکومت کا بڑا اہم کارنامہ ہے، جس سے پنشنرز کے مسائل کم ہوں گے۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریونیو ڈاکٹر تجمل الہی نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ عوام کو سہولت اور آسانی فراہم کرنے کے لیے حکومت ملک بھر میں ادائیگیوں کے طریقہ کار کو بھی ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ جس کے تحت عوام اپنے موبائل فون کے ذریعے ادائیگیاں کر سکیں گے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ادائیگیوں کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے تحت موبائل پیمنٹ سسٹم تیار کرلیا گیا ہے ۔ اب کسی قسم کی خریداری پر ادائیگی نقد، چیک یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے نہیں بلکہ براہ راست موبائل فون اپلیکیشن کے ذریعے ہوگی۔انہوں نے کہا تھا کہ موبائل پیمنٹ کے ذریعے ادائیگیوں کا مکمل نظام تیار ہے۔ ایک آدمی ایک ماہ کے دوران کیا اور کتنا خرچ کر رہا ہے وہ سارا حساب بھی حکومت کے پاس آجائے گا

تازہ ترین خبریں

 عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ۔۔ اپوزیشن کا واک اوٹ

وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ۔۔ اپوزیشن کا واک اوٹ

رواں سال بجلی کےتقسیم کارنظام کوبہترکرنےکیلئے100ارب مختص کیےگئے۔حماد اظہر 

رواں سال بجلی کےتقسیم کارنظام کوبہترکرنےکیلئے100ارب مختص کیےگئے۔حماد اظہر 

پاکستان کی ترقی مریخ تک چلی گئی ہے اور یہ ترقی پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو نظر آتی ہے ۔عظمیٰ بخاری

پاکستان کی ترقی مریخ تک چلی گئی ہے اور یہ ترقی پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو نظر آتی ہے ۔عظمیٰ بخاری

میں طالبان کاترجمان نہیں ہوں پاکستان کاترجمان ہوں،طالبان کومیری ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی 

میں طالبان کاترجمان نہیں ہوں پاکستان کاترجمان ہوں،طالبان کومیری ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی 

ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں ۔جاوید لطیف

ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں ۔جاوید لطیف