02:03 pm
وزیر اعظم عمران خان آئندہ دسمبر میں جدید ترین انفراسٹرکچر سے مزین علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کرینگے

لاہور( این این آئی ) وزیر اعظم عمران خان آئندہ دسمبر میں جدید ترین انفراسٹرکچر سے مزین علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے اور اس سلسلے میں انڈسٹریل سٹی کے لیے زمین کے حصول کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارفیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے فیڈمک کیمپ آفس میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے اور یہ قومی اور بین الاقوامی
 
سطح پر تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس انڈسٹریل سٹی میں 350 سے 400 میگا صنعتی یونٹ قائم کیے جائیں گے جس سے روزگار کے اڑھائی سے تین لاکھ مواقع پیدا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کو پیش کردہ بہترین مراعاتی پیکیج سے بڑی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور اس سلسلے میں خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کے لئے مزید کئی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایس ایم ایز) کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے ایک حصہ مختص کیا گیا ہے، اس سے نہ صرف چھوٹے تاجروں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ صنعتی اسٹیٹ میں نئے ایس ایم ایز کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ میاں کاشف نے سرمایہ کاروں کو ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے معاشی اصلاحات پیکیج کے اہم نکات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے انقلابی مراعات اور برآمدات ، کاروبار میں آسانی اور قومی معیشت کے اہم شعبوں کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے  فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

موسم گرما کی چھٹیاں ْْْ۔۔۔ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب 

پاکستان اور امریکا نے ماحولیات کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا

کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ فواد چوہدری

سابق صدر آصف علی زرداری کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

 آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے حتمی نتائج ابھی تک امیدواروں کو نہیں دیے گئے۔