03:28 pm
ٹویوٹا نے بغیر ایندھن ہمیشہ چلنے والی گاڑی کی تیاری کامنصوبہ بنالیا،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ٹویوٹا نے بغیر ایندھن ہمیشہ چلنے والی گاڑی کی تیاری کامنصوبہ بنالیا،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

03:28 pm

اسلام آباد (این این آئی)ٹویوٹا نے بغیر ایندھن ہمیشہ چلنے والی گاڑی کی تیاری کے منصوبہ پر غور شروع کر دیا۔بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے ٹویوٹا کے پراجیکٹ منیجر کوجی میکینو نے کہا کہ سورج کی توانائی سے چلنے والی کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بہت طویل فاصلے تک تو نہیں چل سکتی، مگر اس کی چارجنگ کے حوالے سے خودمختاری حاصل ہوتی ہے۔الیکٹرک گاڑیوں نے فروخت کے لحاظ سے پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے مگر ان میں ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے انیں چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے لیے چارجنگ
 
کے مخصوص مقامات، ان کے لیے جگہ اور مزید فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے مقابلے میں سورج ایسی توانائی فراہم کرسکتا ہے جس کے لیے چارجنگ اسپاٹ یا اضافی اخراجت کی ضرورت نہیں۔طاقتور بیٹری اور سولر پینلز کے اشتراک سے ایک گاڑی میں یہ گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے کہ وہ رات کی تاریکی میں بھی دوڑ سکے، اور سولر پاور گاڑیاں نئی ٹیکنالوجی جیسے ہائیبرڈ یا ہائیڈروجن پاور گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔اس وقت کمپنیاں ایسے سولر یینلز کی تیاری پر کام کررہی ہیں جن کی موٹائی محض 0.03 ملی میٹر ہے، جس کی بدولت انہیں ہر قسم کی سطح جیسے گاڑیوں کی چھت، ہڈ یا ہیچ بیک پر لگانا ممکن ہوسکے گا۔اس نئے پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ گاڑیوں کو اس وقت چارج کرنا ممکن ہوگا جب وہ حرکت کررہی ہوں گی، یہ اب تک ناممکن سمجھا جاتا ہے۔نیڈو کے نمائندے میٹشیرو یامازاکی کے مطابق ایسی گاڑی کو اگر ہر ہفتے 4 دن 50 کلومیٹر روزانہ چلایا جائے تو ممکنہ طور پر اسے کسی چارجنگ پوائنٹ پر چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم ایسی گاڑی کی تیاری کے حوالے سے متعدد پہلو?ں پر کام کرنا باقی ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ ایک گاڑی ایسے علاقوں میں کس حد تک موثر ثابت ہوگی جہاں سورج کی روشنی زیادہ نہیں ہوتی یا موسمیاتی لحاظ سے صحرا جیسے حالات کا سامنا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو