11:07 am
کون سی چیزیں پلاسٹک کے شاپروں میں لیکرجانے پرپابندی نہیں؟ بڑا اعلان کردیا گیا

کون سی چیزیں پلاسٹک کے شاپروں میں لیکرجانے پرپابندی نہیں؟ بڑا اعلان کردیا گیا

11:07 am

اسلام آباد(آن لائن) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت نے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی کے باعث صارفین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ان سے کہا ہے کہ وہ موبائل فون کی طرح کپڑے کے بیگز بھی اپنے ساتھ رکھیں ۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام تعاون کرے ۔اس سلسلے میں آن لائن نے جب ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقت سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ 2013 میں یہ پالیسی مرتب کی گئی تھی ۔ لیکن لاگو نہیں ہو سکی ۔ اس کے بعد 2019 ء میں ایک مکمل مشاورتیعمل کے بعد جس میں پلاسٹک صارفین ، پلاسٹک بنانے والے ، وکیل ، ایڈمنسٹریشن شامل تھے مرتب کیا اور 14 اگست 2019 ئو اسلام آباد میں لاگو کیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک سلسلہ وار عمل ہے پہلے مرحلے مین کیئر بیکز ( سامان لے جانے والے ) تھیلوں پر پابندی عائد کی لیکن جو چیزیں خراب ہوتی ہیں مثلاً دودھ ، دہی وغیرہ ان پر پابندی نہیں ہے ۔ اس سے پہلے کئی ممالک جن میں کینیا بھی شامل ہے وہاں بھی اس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی ملک اس کا متبادل نہیں دے رہا اور ہم ان ممالک سے سیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم 70 ، 80 فیصد کامیاب ہوئے ہیں مگر ابھی بھی کچھ مشکلات ہیں جس پر کام ہو رہا ہے ۔ پلاسٹک بیگز کے دوسروں شہروں سے منتقلی پر ڈی سی نے کہاکہ چونکہ EPA کے پاس عملہ کم ہے اور ہم الگ ناکوں کا بندوبست نہیں کر سکتے تو جو اسلام آبادکے داخلی راستوں پر پہلے سے ناکے ہیں ہم پولیس کو ٹریننگ دے رہے ہیں ۔ بغیر ہینڈل کے بیگز ( فلیٹ بیگز) کے بارے میں ڈی سی نے بتایا کہ فلیٹ بیگز بنانے والے کو پہلے EPA سے اجازت لینا ہوتی ہے جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے وہاں ایک فارم پر کرنا ہوتا ہے اور 10 ہزار روپے جمع کرانے ہوتے ہیں اور اس کے بعد اس کو اجازت ملتی ہے اور جو فلیٹ بیگز بنائے جاتے ہیں اس پر مذکورہ پلانٹ کا مہر لگا ہونا ہے بیگز بنانے والے کو اس فلیٹ بیگز کی ری سائیکل کرنے کے لئے پالیسی بھی EPA کو دینی ہوتی ہے جس کے بعد اسے اجازت ملتی ہے ۔آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ کپڑے کے تھیلے کو ہم اپنی زندگی کے روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء مثلاً موبائل پرس وغیرہ کی طرح ضروری سمجھ کر اپنی گاڑی سے موٹر سائیئکل میں رکھیں تاکہ ماحول کو صاف رکھیں

تازہ ترین خبریں

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار

غیر سرکاری ملازمین کو بھی پنشن ملے گی، زلفی بخاری

غیر سرکاری ملازمین کو بھی پنشن ملے گی، زلفی بخاری

افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت

افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کا ہفتہ وار اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کا ہفتہ وار اجلاس

وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹرفیصل سلطان اوروزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹرفیصل سلطان اوروزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ہمارا فلیگ شپ منصوبہ تھا اور ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ہمارا فلیگ شپ منصوبہ تھا اور ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان