05:50 pm
ڈالرنے پاکستانی روپے کوبری طرح روندڈالا

ڈالرنے پاکستانی روپے کوبری طرح روندڈالا

05:50 pm

کراچی (نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جمعہ کے دن اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اور 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کےآخری روز اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 30 پیسے بڑھی جس کے
بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 156 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے سبب ڈالر کے مقابلے روپے کے ریٹ میں کمی بیشی کا امکان ہے

تازہ ترین خبریں