03:44 pm
 اگر آپ کا ماہانہ پٹرول خرچ 4000ہے تو وہ گھٹ کر محض کتنے سو رہ جائے گا

اگر آپ کا ماہانہ پٹرول خرچ 4000ہے تو وہ گھٹ کر محض کتنے سو رہ جائے گا

03:44 pm

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں دو اداروں نے باہمی اشتراک سے برقی موٹرسائیکلوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا۔ لاہور میں قائم الیکٹرک موٹرسائیکل کمپنی اوج ٹیکنالوجیز کے سی ای او عثمان شیخ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وہ پاکستان میں الیکٹرک بائیک تیار کرنے والے پہلے اسمبلرز ہیں جس نے اپنے ڈیزائن سے بائیک تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکلوں کی مارکیٹ میں اس سے قبل مقبول جاپانی ڈیزائن کی طرز پر الیکٹرک موٹرسائیکل تیار کئے جارہے تھے جس کی شکل اور ڈیزائن تو عام موٹرسائیکلوں جیسے ہی تھے تاہم ان موٹر سائیکلوں میں پٹرول انجن کی جگہ الیکٹرک انجن لگائے جاتے تھے۔
عثمان شیخ نے کہا کہ ان کی کمپنی نے پہلی مرتبہ الیکٹرک موٹرسائیکلوں کی پیداوار شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہشمند افراد اپنی پٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلوں کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کراسکتے ہیں، مستقبل بجلی سے چلنے والی ٹیکنالوجی کا ہے اور کئی ممالک نے الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکی تیاری شروع کردی ہے اور مستقبل میں پاکستان بھر کے شہروں میں الیکٹرک موٹر سائیکل ہی سڑکوں پر دوڑتے نظر آئیں گے۔پٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکل کا اگر ماہانہ خرچہ 4000 ہے اس موٹرسائیکل سے خرچہ کم ہوکر 500 روپے ماہانہ ہوجائے گا۔۔

تازہ ترین خبریں