04:31 pm
 امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

04:31 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپیہ بلڈوزر بن گیا، ڈالر کو روند ڈالا، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، پاکستان میں مہنگائی میں کمی کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق روپیہ ایک مرتبہ پھر مضبوط ہونے لگا اور جمعرات کے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گر گئی۔ جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے
۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر 14 پیسے گھٹ گئی، اس طرح انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 156 روپے 18 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں آہستہ آہستہ کمی آئے گی۔