06:33 pm
عوام کی مشکلات حل ، بڑے شہر میں پاکستانیوں کیلئے 350نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

عوام کی مشکلات حل ، بڑے شہر میں پاکستانیوں کیلئے 350نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

06:33 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوام کی مشکلات حل ، بڑے شہر میں پاکستانیوں کیلئے 350نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ، ان بسوں کی خصوصیات جانیں ۔۔۔ لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، پنجاب حکومت کا شہر کیلئے 350 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ، جدید سہولیات سے آراستہ پبلک ٹرانسپورٹ بسیں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے خریدی جائیں گی، منصوبے کا آغاز اگلے برس کے ابتداء میں ہونے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لئے شہر میں 350 نئی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نئی بسیں ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے قرضہ لے کر خریدے گی جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک مشن نے پنجاب حکومت کی حصول قرضہ کی درخواست کی منظوری کرتے ہوئے 31 دسمبر تک حکومت سے بسوں کی خریداری کا پلان طلب کرلیا ہے جبکہ اس مد میں بنک پنجاب حکومت کو قرض دینے پر تیار ہوگیا ہے۔