03:27 pm
پاکستانی معیشت میں زبردست عروج

پاکستانی معیشت میں زبردست عروج

03:27 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے اللہ اللہ کرکے آخر خوشی کی خبر مل ہی گئی ۔ گزشتہ چند دنوں سے جو ملکی میڈیا میں افواہیں زیر گردش تھیں کہ پاکستان کی معیشت کا بٹھہ بیٹھ چکا ہے اور پاکستان میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کو تیار ہے تاہم اب تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستانی معیشت کیحوالے سے زبردست خوشخبری آئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 14 سو پوائنٹ اور سرمایہ کاری میں 2 کھرب روپے کا اضافہ، ڈالر کی قیمت میں بھی زبردست کمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج چار ماہ کی بلند ترین سطح 34 ہزار 475 پوائنٹس پر بند ہونے میں کامیاب رہی
جبکہ ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث انڈیکس 4 اعشاریہ 4 فیصد بڑھ گیا۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق اچھی خبر کی اُمید کے باعث سرمایا کاروں نے بڑھ چڑھ کر حصص کی خریداری کی۔ یہی وجہ ہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 1442 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 34 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، پورے ہفتے شیئرز کی مالیت میں کُل 218 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ اس عرصے میں بیرونی سرمایا کاروں نے 41 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران امریکی کرنسی کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 47 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 6 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران حکومت اور عسکری قیادت مشترکہ طور پر سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔جبکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ماہ کے دوران 20 فیصد سے زائد یعنی 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 2 ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 8 کھرب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب 2 ماہ کے دوران روپیہ کا مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔