04:23 pm
نومبر میں پٹرول کی قیمت پھرتبدیل ہونے کا امکان

نومبر میں پٹرول کی قیمت پھرتبدیل ہونے کا امکان

04:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ عوام پر ایک بار پھر مہنگائی کا نیابوجھ ڈالا جانے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2سے ساڑھے 3روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑ ھ روپے فی لٹر اضافہ کا امکان ہے ۔واضح رہے ایک روز قبل ہی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ کیا تھا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مسلسل دودن بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے پہلے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا
جس سے متوسط اور نچلے طبقے کے عوام کےلئے گزر اوقات کرنا پہلے ہی مشکل ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں