11:30 am
امریکا سے سرمایہ کاروں کا ایک بڑا وفد 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

امریکا سے سرمایہ کاروں کا ایک بڑا وفد 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

11:30 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکا سے سرمایہ کاروں کا ایک بڑا وفد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے اور وزیراعظم کی دورہ امریکا میں بزنس کمیونٹی سے ہوئی ملاقاتیں کام کر گئیں، امریکا سے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ، وفد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا،
امریکی وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورسے ملاقات کی ، ملاقات میں اسکردو سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کی جانب سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع پر بریفنگ بھی دی گئی۔