11:46 am
یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا

11:46 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے ، پٹرول فی لیٹر 4 ورپے35 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 ، لائٹ ڈیزل 6 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا امکان ہے ۔اوگرا حتمی سمری 30 اکتوبر کو وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی جبکہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد 31 اکتوبر کو قیمتوں کا اعلان کرے گی ۔