12:04 pm
ایف بی آر کابینکوں کواکائونٹ ہولڈرز کی جانب سے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے دوبارہ مراسلہ ارسال

ایف بی آر کابینکوں کواکائونٹ ہولڈرز کی جانب سے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے دوبارہ مراسلہ ارسال

12:04 pm

لاہور( این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے تمام بینکوں کواکائونٹ ہولڈرز کی جانب سے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے دوبارہ مراسلہ ارسال کر دیا ۔بینکوں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی طرف سے مختلف اکائونٹ ہولڈرز کی جانب سے خریدے گئے انعامی بانڈز کی تفصیلات ابھی تک ایف بی آر کو فراہم نہیں کی گئیں۔تمام بینکوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ بانڈ ہولڈرز کی تفصیلات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کے تحت بھی مطلوب ہیں۔ ایسے اکانٹ ہولڈرز کی رقوم انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں
 
ہو رہی، بانڈ واشنگ کے تحت ٹیکس ادائیگی کو چھپایا جا رہا ہے اور ود ہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کیا جا رہا۔کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ اور ریکارڈ کے مطابق ایسی رقوم آف بیلینس شیٹ کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں، لین دین کے نظام کو ریگولیٹ کرنے کے لیے تمام دولت اور ود ہولڈنگ کو قانون کے تحت ظاہر کرنا ضروری ہے۔مراسلے میں بینک سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری معلومات فوری فراہم کریں۔

تازہ ترین خبریں