12:22 pm
تاجروں نے کامیا ب ہڑتال سے ثابت کردیا عالمی مالیاتی ادارے کا ایجنڈاکسی صورت قبول نہیں ، اشرف بھٹی

تاجروں نے کامیا ب ہڑتال سے ثابت کردیا عالمی مالیاتی ادارے کا ایجنڈاکسی صورت قبول نہیں ، اشرف بھٹی

12:22 pm

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہاہے کہ تاجروں نے کامیا ب ہڑتال کر کے ثابت کردیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کا ایجنڈاکسی صورت قبول نہیں ، ایک دن کی ہڑتال سے قومی آمدن میں اربوں روپے کانقصان ہوتا ہے اور آئندہ کے فیصلے حکومتی رویے پر منحصر ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے احتجاجی کیمپ میںخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خالد پرویز ،محبوب سرکی مجاہد مقصود بٹ ،رزاق ببر ،زبیر انصاری ،نعیم بادشاہ،شہزادبھٹی سمیت مختلف مارکیٹوں کے عہدیدار اوردکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کی کثیر تعدادبھی موجودتھی۔ مظاہرین نے
اپنے مطالبات کے حق میں اور ایف بی آر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروں کے تمام مطالبات جائز ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے چیمبرز نے بھی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ مسائل کو حل کیا جائے ۔ تاجروں نے کبھی ٹیکس دینے سے انکار نہیں کیا بلکہ ہم خودماضی میں مارکیٹوں کے سروے کرانے کی پیشکش کر چکے ہیں ۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کے حصول کیلئے اس کی سخت شرائط کا سارا بوجھ تاجروں پر ڈال دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رویے کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے اور آئندہ کے فیصلے اسی کو مد نظر رکھ کر کئے جائیں گے۔ملک بھر میں لاکھوں تاجروں کے کاروبار سے نہ صرف انکے اپنے خاندانوں کا پیٹ پلتا ہے بلکہ لاکھوں افراد کو روزگار بھی میسر ہے لیکن حکومت ہمیں سراہنے کی بجائے شک کی نگاہ سے دیکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔

تازہ ترین خبریں