05:55 am
 ڈالر کی قیمت 155 روپے 70 پیسے کی سطح تک آگئی، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہونے کا امکان

ڈالر کی قیمت 155 روپے 70 پیسے کی سطح تک آگئی، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہونے کا امکان

05:55 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) 2 ماہ کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بدتریج اضافہ، ڈالر کی قیمت 155 روپے 70 پیسے کی سطح تک آگئی، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آغاز اور وسط تک مسلسل زوال کا شکار رہنے والے پاکستانی روپیہ نے گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران زبردست کم بیک کیا ہے۔رواں برس کے وسط تک پاکستانی روپیہ تاریخی گراوٹ کا شکار ہوتے ہوئے 160 روپے کی حد کو بھی عبور کر گیا تھا۔
روپے کی اس قدر گراوٹ کے باعث ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان آیا جو ابت ک تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تاہم موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں خاص کر ڈالر کی قیمت کے حوالے سے طے کی گئی فری فلوٹ پالیسی کے باعث روپے کچھ ہفتوں کے دوران اپنی قدر میں اضافہ کروانے میں کامیاب رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں