10:04 am
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ،ڈالر 4ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ،ڈالر 4ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

10:04 am

کراچی(آن لائن)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہو گئی جبکہ ڈالر چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر چار ماہ کی کم سطح 155.78 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.90 روپے میں فروخت ہوا جو کہ پیر کے روز 156 روپے میں دستیاب تھا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی 155.85 روپے میں فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ 2019 میں ڈالر کی قیمت
 
میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔ جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔ اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبریں