12:40 pm
اٹلس ہنڈا کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں مسلسل دو ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا

اٹلس ہنڈا کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں مسلسل دو ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا

12:40 pm

لاہور( نیوز ڈیسک)اٹلس ہنڈا کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں مسلسل دو ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا جس کا اطلاق آج یکم نومبر سے کیا جائیگا۔ہنڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی ڈریم کی قیمتوں میں 600 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعدسی ڈی 70کی قیمت 75 ہزار 500 روپے جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی 79 ہزار 500 روپے ہوگئی ۔اس کے علاوہ سی جی 125ایک ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے کی ہوگئی جب کہ سی جی 125 ایس 1600روپے
کے اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوگی ۔کمپنی کی جانب سے سی بی 125 ایف کی قیمت میں دو ہزار کا اضافہ ہواجس کے بعد اب یہ ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن ایک لاکھ 74 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوگی۔ سی بی 150 ایف کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں