11:06 am
 قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں بڑی کمی کردی گئی،اب  ایک لاکھ پر ماہانہ کتنے روپے ملیں گے؟تفصیلات جاری

 قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں بڑی کمی کردی گئی،اب  ایک لاکھ پر ماہانہ کتنے روپے ملیں گے؟تفصیلات جاری

11:06 am

اسلام آباد(آن لائن) قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد سے زائد کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ایک لاکھ پر ماہانہ 1230 کے بجائے 1040 روپے ملیں گے۔ نیشنل سیونگز کی اسکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد سے زائد کمی کردی گئی ہے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پنشن بینیفٹ کی شرح منافع 14.76 سے کم کر کے 12.48 فیصد کر دی گئی ہے۔منافع میں کمی کے  بعد اب ایک لاکھ پر ماہانہ 1230کے بجائے 1040 روپے، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر ہر چھ ماہ بعد 6350 کے بجائے 5500 روپے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ہر ماہ 1080
 
کے بجائے 910 روپے اور ڈیفینس سیونگز سرٹیفکیٹ اب دس سال کے بعد 340000 کے بجائے 276000 ملیں گے۔

تازہ ترین خبریں