06:32 am
روٹی کی قیمت 10روپے اور نان کی 16روپے، مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کی کمر توڑنے کی تیاریاں کرلی گئیں

روٹی کی قیمت 10روپے اور نان کی 16روپے، مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کی کمر توڑنے کی تیاریاں کرلی گئیں

06:32 am

لاہور(نیوز ڈیسک)متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے حکومت کو 10دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو روٹی کی قیمت 4روپے بڑھا دی جائے گی ، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آٹے اور فائن میدے کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر قیمتوں میں اضافہ کرنا چاہ رہی ہے ، متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کی طرف سے اگر روٹی کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں تو صوبائی دارالحکومت میں روٹی 10اورنان 14سے 16روپے کا ہوجائے گا اس سے قبل صوبائی دارالحکومت میں روٹی 6اور نان 10سے 12روپے مین فروخت کیا جا رہاہے ، پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومت پر دبائوڈالنا چاہتی ہے ہم نے آٹے اور فائن میدے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کے مطابق دو ماہ قبل آٹے
اور فائن کے پرانے ریٹ واپس لائے جائیں کیونکہ اس وقت لاہوراور پنجاب کے دیگر شہروں میں آٹے کی بوری 3700 روپے اور فائن کی بوری 4700 کی کردی گئی ہے، جو فلور ملز مالکان کی کھلم کھلا بدمعاشی ہے جبکہ تنور مالکان حالیہ مہنگائی کی وجہ سے مالی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں،حکومت سے اپیل ہے کہ ملز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جو آئے روز قیمت بڑھا کر نان اور روٹی مہنگی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں، واضح رہے کہ حکومت نے پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت فروخت 1375 روپے فی من اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ پرچون قیمت 808 روپے مقرر کر رکھی ہے ، اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1390 سے 1430 روپے فی من جبکہ آٹا کی قیمت 780 سے 820 روپے تک ہے اور اوسط قیمت 790 روپے تصور کی جارہی ہے،کسانوں سے1300 روپے فی من قیمت پر خریداری کی گئی جبکہ دیکھ بھال پر اخراجات487 روپے فی من ہیں، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کرروٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی تھیں ، اس بارے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے نے کہاہے کہ ہم نے آٹے اور میدے کی قیمتیں نہیں بڑھائیں ، مافیا جان بوجھ کر مصنوعی بحران پیدا کر کے قیمتیں بڑھنا چاہ رہے ہیں کارروائی کرنا حکومت کا کام ہے۔

تازہ ترین خبریں