05:33 pm
ایران سے درآمد کےبعد اب ٹماٹروں کی قیمت کیا رہ گئی، جان کر آپ چونک جائیں گے

ایران سے درآمد کےبعد اب ٹماٹروں کی قیمت کیا رہ گئی، جان کر آپ چونک جائیں گے

05:33 pm

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ میں ایران سے درآمد ہونے والے سینکڑوں کنٹینرز پہنچنے کے باوجود ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکی عوام کو پریشانی کا سامناکرنا پڑرہا ہے تفصیلات کے مطابق ایران سے رواں ماہ کے دوران ٹماٹروں کے369کنٹینرزکوئٹہ پہنچے ہیں369کنٹینرزمیں اب تک 7 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد ٹماٹر درآمدکیاگیا تاہم اس کے باوجود کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے
۔دوسری جانب وزیر مملکت زرتاج گل وزیر بھی ٹماٹر کلب میں شامل ہو گئیں۔ کہتی ہیں کہ ہمارے پاس جنوبی پنجاب میں بہت زمین پڑی ہوئی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ خود سبزیاں اگائیں ۔

تازہ ترین خبریں