04:49 pm
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں استحکام جاری

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں استحکام جاری

04:49 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کو مسلسل جھٹکالگنےلگا جبکہ روپے کی قدر مستحکم ہونے لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9پیسے کمی آئی ہے ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 155.32سے گر کر 155.23پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں رواں سال جون سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 8روپے اور 39پیسے کمی آچکی ہے ۔ گذشتہ روز بھی
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں2 پیسے کی کمی ہوئی اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو ،سعودی ریال اور یو اے ای کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

تازہ ترین خبریں