05:12 pm
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہے، حفیظ شیخ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہے، حفیظ شیخ

05:12 pm

اسلام آباد(آن لائن) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں
کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ نومبر 2019 میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14 اعشاریہ 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جو مئی 2013 کے بعد کسی بھی مہینے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 16 اگست 2019 سے انڈیکس میں 36 اعشایہ 6 فیصد یعنی 10 ہزار 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

تازہ ترین خبریں