09:11 am
مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا ، ٹماٹر پھر 200روپے فی کلو تک فروخت

مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا ، ٹماٹر پھر 200روپے فی کلو تک فروخت

09:11 am


لاہور( این این آئی)انتظامیہ سرکاری نرخنامے میں سبزیوں کی قیمتوں میں کی گئی کمی کا اطلاق نہ کر اسکی اور دکانداروں نے گراں فروشی جاری رکھی ، ٹماٹر کی قیمت 160روپے مقرر ہونے کے باوجود دکانداروں نے کم رسد کو جواز بناتے ہوئے 200روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ۔ برائلر گوشت کی قیمت 4روپے کمی سے 186روپے فی کلو رہی ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر آلو نیا کچا چھلکا کی قیمت45روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 60روپے فی کلو فروخت جاری رکھی ،آلو سٹور27کی بجائے35سے40،پیاز 75کی بجائے90سے 100،ٹماٹر 160کی بجائے190سے 200،لہسن
 
دیسی230کی بجائے280سے290،لہسن چائنہ255کی بجائے300سے310،ادرک چائنہ282کی بجائے330سے 350روپے،بینگن35کی بجائے 40سے45،کھیرا فارمی42کی بجائے45،کریلے 52کی بجائے60سے65،پالک فارمی18کی بجائے20،پالک دیسی30کی بجائے35،لیموں چائنہ52کی بجائے60،میتھی32کی بجائے 40سے45،لہسن ایرانی209کی بجائے240سے250،بند گوبھی 50کی بجائے60،پھول گوبھی42کی بجائے55سے60،گھیا کدو40کی بجائے45سے50،شلجم 29کی بجائے35سے40،سبز مرچ172کی بجائے200،شملہ مرچ196کی بجائے215سے220،اروی76کی بجائے80 سے 90،بھنڈی87کی بجائے90سے95،مٹر83کی بجائے90،مولی 16کی بجائے20،گھیا توری 73کی بجائے 80،مٹر 87کی بجائے90سے 100،گاجر دیسی42کی بجائے50،گاجر چائنہ42کی بجائے50،پھلیاں62کی بجائے70،ساگ26کی بجائے30،مونگرے 79کی بجائے90جبکہ سبز مرچ دوئم115کی بجائے120سے 130روپے فی کلو فروخت ہوئی ۔ برائلر گوشت 4روپے کمی سے 186روپے، زندہ برائلر مرغی3روپے کمی سے 128روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 107روپے فی درجن رہی ۔

تازہ ترین خبریں