05:14 pm
جتنا چاہیں خرید لیں : شادیوں کا سیزن آتے ہی سونے کی قیمت میں زبردست کمی

جتنا چاہیں خرید لیں : شادیوں کا سیزن آتے ہی سونے کی قیمت میں زبردست کمی

05:14 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جتنا چاہیں خرید لیں : شادیوں کا سیزن آتے ہی سونے کی قیمت میں زبردست کمی ۔۔۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 84 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ایک تولہ سونا اب 84 ہزار 500 روپے جبکہ
دس گرام سونا 72 ہزار 445 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب تازہ ترین رپورٹس کے مطابق قومی خزانے میں تقریباً 2 ارب ڈالرز کا اضافہ، 2018 میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب ڈالرز کی سطح پر تھے جو اب 9 ارب 11 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔تجارتی خسارہ میں کمی، ادائیگیوں کے توازن ، غیر ملکی قرضوں میں کمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ قومی معیشت کے استحکام کا عکاس ہے جو گزشتہ آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح 9.112 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں