08:57 pm
ذخیرہ اندوزوں کو تاریخی جھٹکا ، حکومت نجی جانب سے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کی خبر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ "گندم آ نہیں رہی، گندم آ گئی ہے" ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے لکھا کہ "گندم آ نہیں رہی، گندم آگئی ہے ۔ ۔ 
۔ حکومتی و نجی امپورٹرز کے گندم کے جہاز پورٹ پر لگنا شروع ہو گئے ہیں ۔ اس گندم کے مارکیٹ میں آنے سے گندم کی قیمت میں کمی آئے گی اور ذخیرہ اندوزوں کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ ان کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کے دوٹوک مؤقف کے مطابق کریک ڈاؤن بھی ہوگا ۔ وفاقی وزیر نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز سے گندم اتاری جارہی ہے ۔ علی زیدی نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اب گندم کی قیمت میں کمی آئے گی جس سے ذخیرہ اندوزوں کو نقصان ہوگا ۔ گندم کے آنے سے امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ کچھ دن میں آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوگی ۔ واضح رہے کہ حالیہ گندم بحران کے بعد ذخیرہ اندوزوں نے گندم سٹور کر لی تھی ، جس کی وجہ سے ملک میں گندم کا بحران پیدا ہونے کے بعد آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئی تھیں۔ گزشتہ عرصے کے دوران مارکیٹس میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1200 روپے تک فروخت ہوتا رہا ہے ۔ گندم کی اس امپورٹ سے امید کی جا سکتی ہے کہ شاید اب ملک میں جاری آٹے کا بحران ختم ہو سکے۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری