11:04 am
ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی کا امکان،لوگ ڈالر فروخت کرنے لگے، آنیوالے دنوں میں ڈالر کی قیمت کتنی ہوگی ؟ جانیں 

ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی کا امکان،لوگ ڈالر فروخت کرنے لگے، آنیوالے دنوں میں ڈالر کی قیمت کتنی ہوگی ؟ جانیں 

11:04 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان روپے کی قدر میں بہتری کے بعد رواں ماہ ڈالر کے 160روپے سے نیچے آنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر فاریکس ایسوسی ایشن بوستان ملک نے کہا کہ ہے کہ اکتوبر کے مہنے میں ہی ڈالر 160 روپے سے بھی نیچے آجائے گا ، کیوں کہ بیرون ملک سے بھیجے جانے والے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ، جہاں حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاونٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر پاکستانی ملک میں پیسے بھیج رہے ہیں ، جہاں پہلے ایک ہفتے میں 100 ملین یومیہ پاکستان آرہے تھے جو 
کہ اب بڑھ کر 300 ملین روپے ہوچکے ہیں ، اس کے علاوہ روشن ڈیجٹل کے اعلان کے بعد بڑے پیمانے پر لوگ ڈالر فروخت کر رہے ہیں لیکن خریداری بہت کم ہو گئی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ منی ایکسچینج کاونٹر پر یومیہ 10 سے 12 ملین ڈالر فروخت کے لیے ہیں جو حکومت پاکستان کو دیے جا رہے ہیں جب کہ پاکستان کی معیشت اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بہتری کی وجہ سے بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کمی ہو چکی ہے، جب کہ ماہ ستمبر میں

ایک وقت میں ڈالر 168 روپے کا تھا ، جو اب کم ہو کر 162 کا ہوچکا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 5ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، رواں برس اگست سے لے کر اب تک ڈالر 6روپے53 پیسے سستا ہوچکا ہے ،تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہونا شروع ہوگیا، جس کے بعدروپیہ پچھلے 5ماہ میں کی بلند جب کہ اس کے مقابلے میں ڈالر کم ترین سطح پر آگیا ،اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 23پیسے کمی ہوئی ہے

جس کے بعد ڈالر 161روپے 90پیسے میں فروخت ہورہا ہے،جس کی بنیادی وجہ تارکین وطن کی طرف سے بھجے جانے والے زرمبادلہ میں اضافہ بتائی گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں ہونے والی اس کمی کی وجہ سے پاکستان کے غیر ملکی قرضے کے دباو میں بھی 700ارب روپے کی کمی ہوگی،جب کہ اسی سال2020ء میں اگست کے مہینے میں امریکی ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی بلند ترین سطح کو پہنچ چکا تھا۔

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار