04:07 pm
روٹی اب30روپےکی ملنے لگی۔۔۔صوبائی دارالحکومت میں عوام بے یارومددگار،شہرکےتمام تندوربند

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ملک بھر میں مہنگائی کا اثر کوئٹہ میں بھی دکھائی دینے لگا ہے ، کوئٹہ کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کے لیے ہڑتال کرتے ہوئے شہر کے تمام تندور بند کردیے ہیں ۔ دو روز سے جاری ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ نان بائیوں کے اتحاد کے سربراہ رضا محمد خلجی کے مطابق ہڑتال ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے رویے اور روٹی کی نئی قیمت مقرر نہ کرنے کے خلاف کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا
کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے کی بجائے تیس روپے کی جائے ۔ نان بائیوں کا مطالبہ ہے کہ آٹے کی قیمت ملک بھر میں اس وقت عروج پر ہے ۔ ایسے میں ہم کسی بھی صورت 320 گرام کی روٹی بیس روپے میں نہیں دے سکتے ۔ ان کا مزید کہناتھاکہ اس سے قبل ہم دو سوگرام کی روٹی 20 روپے میں فراہم کررہے تھے ۔ جس کی وجہ سے ہمیں نقصان ہورہاتھا ۔ آٹا ہر آنے والے دن کے ساتھ مہنگا ہورہاہے ۔ انتظامیہ نے جب پچھلے بار سرکاری نرخ مقرر کیا تھا تب آٹے کی سو کلو بوری کی قیمت 4600 روپے تھی ، اب قیمت 7000 تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنا پڑرہاہے جس کی وجہ سے ہمیں روٹی میں کوئی

بچت نہیں آرہی ہے ۔ واضح رہے کہ 2500 سے زائد تندور ہیں جن کے بند ہونے سے مقامی شہریوں کے علاوہ ہوٹلوں اور ہاسٹلوں میں مقیم باقی شہروں اور صوبوں سے آنے والے مزدور اور طلبہ پریشان ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔