01:48 pm
روس سے تین لاکھ ٹن گندم منگوانے کا فیصلہ

روس سے تین لاکھ ٹن گندم منگوانے کا فیصلہ

01:48 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے اور روس سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی کی
درخواست پرگندم کی درآمد کا حجم 15 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھاکر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے 15لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دی گئی تھی۔