02:18 pm
گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

02:18 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے ستمبر سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گھریلو صارفین کو پچھلے نرخوں پر ہی گیس فراہم کی جائے گی ۔ تندور اور سیمنٹ فیکٹری کے لئے بھی گیس کے ریٹس بدستور رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی ریجن ون کے لیے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ریجن 2 کیلئے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے
کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو اور جنرل انڈسٹریل کے لیے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور پاور اسٹیشنز کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی۔پاور اسٹیشنز کے لیے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔آئی پی پیز کے لیے بھی گیس 33 روپے فی

ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔