09:05 pm
لاکھوں کا فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ بِٹ کوائن کیا ہے اور اس کو خریدنے سے آپ کیسے لَکھ پتی بن سکتے ہیں؟

لاکھوں کا فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ بِٹ کوائن کیا ہے اور اس کو خریدنے سے آپ کیسے لَکھ پتی بن سکتے ہیں؟

09:05 pm

زمانہ بدل رہا ہے اور اس تبدیلی کی رفتار گزشتہ صدیوں کے مقابلے میں کئی زیادہ ہے، جدید زمانے کی اس دوڑ میں 21 ویں صدی نے کرنسی کی ایک ایسی شکل دریافت کی جو کہ آج سے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کی جا سکتی تھی، اس قسم کی کرنسی کو ''کرپٹو کرنسی'' کا نام دیا گیا جو کہ کرپٹولوجی اور کرپٹو گرافیکل تکنیک سے تیار کی گئی تاہم اس میں بہت سی کرنسیز ہیں۔بٹ کوائن اس کی سب سے پہلی کرنسی ہے جو سال 2009 میں متعارف کروائی گئی اور بہت تھوڑے ہی عرصے

مشرق وسطیٰ کی فضائوں میں امریکی بی 52طیاروں کی گھن گرج کیا ہونے والاہے، دنیا بھر کےلئے بڑی خبر
میں مقبولیت کی انتہاء کو پہنچ گئی۔آج ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے اس بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اقتصادی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 36 ہزار 462 ڈالرز کی بلندی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 61 لاکھ 5 ہزار 917 روپے کے قریب بنتی ہے۔کرپٹو کرنسی کیا ہے؟درحقیقت کرپٹو کرنسی اثاث کی ڈجیٹل شکلیں ہیں واضح رہے کہ ڈجیٹل اثاث میں اور روایتی اثاث کی
الیکٹرونک لین دین میں فرق ہے۔تاہم ڈجیٹل اثاث ایسی کرنسی ہے جس کے تین مقاصد ہیں:• پہلا یہ کہ اسے لین دین کے ایک ذریعے کے طور پر مکمل تحفظ کے ساتھ استعمال کیا جاسکے۔• دوسرا یہ کہ جعل سازی ممکن نہ ہو۔• تیسرا یہ کہ ٹرانسفر کی واقعتاً تصدیق کی جاسکے۔بٹ کوائن کی مقبولیت اور تیزی سے بڑھتے رجحان کی وجہ سے آج کل سب ہی اس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں کہ آخر اُنہیں بٹ کوائن سے کیا فائدہ ملے گا؟ تو اس سوال کا جواب کچھ اس طرح ہے۔روایتی کرنسی کا تمام ریکارڈ اور اس کی منتقلی کی اجازت سینٹرل بینک کے پاس ہوتی ہے، جبکہ منتقلی کے دوران فیس، ٹیکس اور کئی اقسام کے معاوضوں کی کٹوتی بھی
کی جاتی ہے تاہم کرپٹو کرنسی (بٹ کوائن یا کوئی اور) میں ایسا معاملہ نہیں، یہ صرف لینے اور دینے والے تک ہی محدود ہوتی ہے۔روایتی کرنسی کا ریکارڈ بینک کے ڈجیٹل لیجر میں ہوتا ہے جسے با آسانی ٹریک کیا جاسکتا ہے اور آپ کی دولت کو کبھی فریز ہوجانے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ کرپٹو کرنسی میں آپ کی دولت مکمل طور پر آپ کی ملکیت ہوتی ہے۔روایتی کرنسی میں جعل سازی ممکن ہے جبکہ کرپٹو کرنسی کو کبھی بھی جعلی طریقے سے نہیں بنایا جاسکتا۔روایتی کرنسی سکوں یا کاغذ کے نوٹوں کی شکل میں ہوتی ہے جبکہ بٹ کوائن کی کوئی شکل نہیں ہوتی یہ کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا ہوتا ہے جس کے چھِن جانے یا چوری ہو
جانے کا ڈر نہیں رہتا۔بِٹ کوائن کا مستقبل کیا ہے؟اس شعبے سے جڑے اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ کرپٹو کرنسی ہی مستقبل کی کرنسی ہیں، یعنی اب ہم فیئیٹ کرنسی (نوٹوں اور سکوں) سے نکل کر کرپٹو کرنسی (ڈیجیٹل کرنسی) کے دور میں داخل ہو چکے ہیں، بس اسے کچھ ترقی اور بہتری کی ضرورت ہے تاکہ یہ ہمارے رائج بینکنگ سسٹم کے ساتھ قابلِ استعمال ہوسکے، تاہم اس کی بڑھتی مقبولیت اور قیمت میں اضافے کو دیکھ کر واضح ہے کہ بٹ کوائن یا دیگر کرپٹو کرنسیز کا مستقبل روشن ہے۔ہماری ویب کی جانب سے یہ مضمون صرف آپ کی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے ہے، تاہم کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے سے
پہلے خود معلومات حاصل کر کے اپنی تسلّی ضرور کر لیں اور اگر آپ کو یہ معلومات پسند آئی ہوں تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کے ‏‏3ارکان کوغائب کر دیا گیا، تینوں ارکان نےکہاتھاہم بہت زیادہ دباؤمیں ہیں۔ خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے ‏‏3ارکان کوغائب کر دیا گیا، تینوں ارکان نےکہاتھاہم بہت زیادہ دباؤمیں ہیں۔ خرم شیر زمان

امتحانی شیڈولز کا معاملہ ۔ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول جاری کرنے میں ناکام۔۔ طلبہ کا مستقبل داؤ پر

امتحانی شیڈولز کا معاملہ ۔ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول جاری کرنے میں ناکام۔۔ طلبہ کا مستقبل داؤ پر

دل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے ۔۔ سینیٹ انتخابات کے لیے ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی پیشکش مسترد کردی۔

دل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے ۔۔ سینیٹ انتخابات کے لیے ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی پیشکش مسترد کردی۔

صدر جامعہ اسلامی یونیورسٹی نے متنازعہ شخصیت اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسماعیل بروہی کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن کر دیا

صدر جامعہ اسلامی یونیورسٹی نے متنازعہ شخصیت اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسماعیل بروہی کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن کر دیا

 لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے۔ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر

لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے۔ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر

 عدالت کے مطابق سینٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے، پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے، شازیہ مری

عدالت کے مطابق سینٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے، پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے، شازیہ مری

اسلام آباد کا کھلاڑی کورونامیں مبتلا ۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

اسلام آباد کا کھلاڑی کورونامیں مبتلا ۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد صدر کو خود مستعفی ہوجانا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد صدر کو خود مستعفی ہوجانا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

عوام کی پی ٹی آئی حکو مت سے وابستہ تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔میاں اسلم

عوام کی پی ٹی آئی حکو مت سے وابستہ تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔میاں اسلم

 سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات خفیہ رائے دہی ہے کرانا قانون، انصاف اور آئین کی فتح ہے۔ فرحت اللہ بابر

 سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات خفیہ رائے دہی ہے کرانا قانون، انصاف اور آئین کی فتح ہے۔ فرحت اللہ بابر

‏سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں۔ مریم نوا ز

‏سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں۔ مریم نوا ز

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔۔15 ممالک کے شہریوں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط، نوٹیفیکیشن جاری

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔۔15 ممالک کے شہریوں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط، نوٹیفیکیشن جاری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 قطر ایئرویز کا بڑا اعلان۔۔۔۔،سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

قطر ایئرویز کا بڑا اعلان۔۔۔۔،سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔