12:25 pm
خام تیل سے ایندھن کے علاوہ کیا کیا قیمتی اشیا نکلتی ہیں؟خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

خام تیل سے ایندھن کے علاوہ کیا کیا قیمتی اشیا نکلتی ہیں؟خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

12:25 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ایک بیرل خام تیل 42 گیلن یا 159 لیٹر کے برابر، جب کہ حجم 5.6 مربع فٹ اور وزن 140 کلو کے قریب ہوتا ہے۔ خام تیل صرف ایندھن ہی کے طور پر استعمال نہیں ہوتا بلکہ خام تیل کو صفائی کے مراحل سے گزار کر درجنوں مصنوعات تیار اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کو چھ ہزار کے قریب مختلف اشیا کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔خام تیل سے پٹرول، 
ڈیزل، ایل پی جی، مٹی کا تیل، اسپرٹ، ایتھینول، تھنر، موبل آئل، بریک آئل، گریس و دیگر لبریکنٹس، ریفریجریٹر گیس (امونیا وغیرہ)، پٹرولیم جیل، موم، پلاسٹک، کیڑے مار ادویات، کھاد، گلیسرین، اسپرین، سڑکیں بنانے کے لیے تارکول وغیرہ حاصل کیے جاتے ہیں‘ جب کہ گلیو، پینٹ، کاربیٹری، صابن، ہیئرکلر، ناخن پالش، لپ اسٹک، کولڈ کریم، موم بتی، پائپ، سیفٹی شیشے، مصنوعی اعضا وغیرہ جیسی ہزاروں مصنوعات بھی خام تیل سے حاصل کردہ مصنوعات سے تیار کی جاتی ہیں۔آئل ریفائنریز خام تیل صاف کرنے کا کام انجام دیتی ہیں، یوں ایک بیرل یعنی 42 گیلن خام تیل 50-60 ڈالر (7.5سے 9.5 ہزارروپے) بشمول سفری اخراجات کے ساتھ میں خرید کر اس سے پٹرولیم مصنوعات حاصل اور انھیں فروخت کرتی ہیں۔تحقیق کے مطابق ریفائنری کے اخراجات اتنے زیادہ نہیں ہیں جتنے ریفائننگ کمپنیاں ظاہر کرتی ہیں، تاہم اگر اخراجات کچھ زیادہ بھی ہوں تو 9.5 ہزار روپے فی بیرل حاصل کیا گیا خام تیل زیادہ سے زیادہ 60 روپے لیٹر پڑتا ہے۔ویسے بھی پاکستان خام تیل کی خریداری امریکا سے نہیں بلکہ سعودی عرب سے کرتا ہے جہاں خام تیل کی قیمتیں امریکی منڈی سے کم ہوتی ہیں جبکہ عرب ممالک پاکستان کو یہ خام تیل رعایتی نرخوں پر فراہم کرتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ 60روپے لیٹر پڑنے والے خام تیل کو ریفائن کرنے کے بعد بہت سی مصنوعات جیسے امونیاگیس، موبل آئل، ہائی اوکٹین، تھنر، اسپرٹ، الکوحل، گریس، پٹرولیم جیل وغیرہ پٹرول کی نسبت انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں، ڈیزل کے نرخ بھی پٹرول سے زیادہ ہیں، البتہ فرنس آئل یا تارکول وغیرہ کم داموں میں فروخت کیا جاتا ہے مگر ان کی پیداوار (فریکشن) کا تناسب دیگر مہنگی مصنوعات کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، اسی طرح عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی پاکستان میں چند پٹرولیم مصنوعات کی جانب منتقل کی جاتی ہے جب کہ بیشتر مصنوعات اور دیگر پیٹروکیمکلز کی قیمتوں میں بالکل کمی نہیں کی جاتی۔یوں اگر ریفانننگ کمپنیاں خریداری ریٹ یعنی 60 روپے فی لیٹر پر پٹرول فروخت کریں تو بھی بھرپور منافع کماسکتی ہیں (کیونکہ دیگر درجنوں مصنوعات کی فروخت سے وہ کئی گنا منافع کمالیتی ہیں)۔ اگر ریفاننگ کمپنیوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ایکس ریفائنری نرخ (بشمول تمام ٹیکسز) مارکیٹ ریٹ سے انتہائی کم ہیں۔ ہماری حکومتیں ٹیکس در ٹیکس لگا کر قیمتیں آسمان پر پہنچا دیتی ہیں۔یہ ایک الگ موضوع ہے کہ حکومت ٹیکس نہ لگائے حکومتی اخراجات کیسے پورے کرے؟۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کا سادہ سا جواب ہے کہ حکومت صرف ٹیکس چوری میں ہی محض 10 فیصد کمی لے آئے تو 22 کروڑ عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے سے بچایا جاسکتا ہے

تازہ ترین خبریں

 ملک میں عوامی راج کا سورج طلوع ہونے والا ہے،بلاول

ملک میں عوامی راج کا سورج طلوع ہونے والا ہے،بلاول

سپریم کورٹ نےذمہ داری الیکشن کمیشن کےکندھوں پرڈال دی ،فردوس عاشق اعوان

سپریم کورٹ نےذمہ داری الیکشن کمیشن کےکندھوں پرڈال دی ،فردوس عاشق اعوان

 الیکشن کمیشن کو قابل شناخت بیلٹ پیپرز چھاپنے ہوں گے، اٹارنی جنرل

الیکشن کمیشن کو قابل شناخت بیلٹ پیپرز چھاپنے ہوں گے، اٹارنی جنرل

 شفاف و آزادانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ تعاون ضروری ہے،لطیف کھوسہ

شفاف و آزادانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ تعاون ضروری ہے،لطیف کھوسہ

ہنگو:مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق ،3زخمی

ہنگو:مکان کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق ،3زخمی

سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن خفیہ کرانے کی رائے دی،شبلی فرازنوکری کر نے پر مجبور ہیں،مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن خفیہ کرانے کی رائے دی،شبلی فرازنوکری کر نے پر مجبور ہیں،مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ نےسینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے زبردست فیصلہ دیا ،فیصل جاوید

سپریم کورٹ نےسینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے زبردست فیصلہ دیا ،فیصل جاوید

سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کا موقف تسلیم کرلیا ،فواد چوہدری

سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کا موقف تسلیم کرلیا ،فواد چوہدری

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینیٹ الیکشن دلچسپ ہونگے،شیخ رشید

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینیٹ الیکشن دلچسپ ہونگے،شیخ رشید

سپریم کوٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،شبلی فراز

سپریم کوٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،شبلی فراز

وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے ناخوش : وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان

وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے ناخوش : وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان

نامور اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

نامور اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

پاکستان : کورونا سے مزید36افراد جاں بحق

پاکستان : کورونا سے مزید36افراد جاں بحق

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی