11:02 am
ملک بھر میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ

لاہور،کراچی،کوئٹہ(روزنامہ اوصاف)مطالبات کی عدم منظوری کے باعث پاکستان میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کر دی ہے۔ ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے اور ملک میں ایک بار پھر پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کیلئے 
ملاقات کا وقت مانگا تھا۔ حکومت نے مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیا۔ہڑتالیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کاروبار کرنے سے قاصر ہیں۔ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے۔ انکم ٹیکس ودہولڈنگ ریٹ 3.5 سے2.5 فیصد کیا جائے۔مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے۔ آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے۔ غیر قانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن شروع ہونے پر ٹینک لاری کو روڈ کا شئیر دیا جائے۔ کمرشل لوڈنگ روکنے کا اوگرا نوٹیفکیشن پر عمل کیا جائے۔جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ہم نیوز کو بتایا کہ اوگرا کی جانب سے کمرشل اورغیر قانونی لوڈنگ پر پابندی ہے، اس کے باوجود روکا نہیں جارہا۔دوسری جانب آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہوئے سپلائی بحال کرنے ‏کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 