03:55 pm
ڈالر کے بعد یورو اور پائونڈ بھی دھڑام سے نیچے آگرے روپے نے تین تگڑی کرنسیوں کو پچھاڑ ڈالا، قدر میں بہتری آنے لگی

ڈالر کے بعد یورو اور پائونڈ بھی دھڑام سے نیچے آگرے روپے نے تین تگڑی کرنسیوں کو پچھاڑ ڈالا، قدر میں بہتری آنے لگی

03:55 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قدر میں گراوٹ کے بعد ایک اور غیر ملکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کی بڑی کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہونے والا پاکستانی روپیہ رواں کاروباری ہفتے کے آخری 3 ایام میں تگڑا ہونے میں کامیاب رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ناصرف گزشتہ 3 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، بلکہ پورے کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر بھی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق ڈالر کے علاوہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں2.20روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید 198روپے سے کم ہو کر196.20روپے اور قیمت فروخت200روپے سے کم ہو کر197.80روپے پر آ گئی۔اسی طرح1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے کم ہو کر231روپے اور قیمت فروخت234روپے سے کم ہو کر233روپے ہو گئی ۔دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ دونوں میں ہی ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.75روپے سے گھٹ کر170.45روپے اور قیمت فروخت170.85روپے سے گھٹ کر170.55روپے ہو گئی۔اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.50روپے سے کم ہو کر170.60روپے اور قیمت فروخت172روپے سے کم ہو کر171روپے پر آ گئی ۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کیا، جس کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
 

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان